Download (6)

سرینگر لہہ شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام شروع ۔ بیکن

سرینگر//وادی میں موسم میں بہتری کے ساتھ ہی سرینگر لہہ شاہراہ پر زوجیلا کے مقام بیکن نے برف ہٹانے کا کام شدو مد سے شرو ع کیا ہے اور جلد ہی اس کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے کھول دیا جائے گا۔ وائس آف انڈیا کے مطابق موسم میں بہتری آنے کے بعد ذوجیلا سے بیکن نے برف ہٹانے کا کام شروع کیا ہے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق گزشتہ ہفتے کو ہوئی بھاری برفباری کے بعد حکام نے سرینگر لداخ شاہراہ کو احتیاطی طور پر آمدورفت کے لئے بند کردیا تھا۔جبکہ موسم میں بہتری آنے کے بعد زوجیلا، منی مرگ شیطانی نالہ کے مقامات سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ھے مگر وہاں پر تیز رفتار ہوا چلنے کی وجہ سے مزدوروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ایک آفسر نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوہے کہا کہ زو جیلا روڑ پر بھاری برف جمع ہونے سے گاڑیوں کی نقل و حمل میں رکاوٹیں پیدا ہو گئی ہے جبکہ موسم میں بہتری کے ساتھ ہی ہم اس کوشش میں لگے ہیں کہ اس روڈ سے برفباری کو جلدی صاف کیا جاے۔انہوں نے کہا کہ تیز رفتار ہواییں چلنے سے برف کو صاف کرنے میں کافی دشواریاں پیدا ہو تی ہے ۔برف ہٹانے کے لیے بیکن اور پروجیکٹ وجیک نے مشنییوں کے علاوہ مزدوروں کو کام پر لگایا یے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں