Dsc02483

نیشنل کونسل ایجوکیشن کی طرف سےبانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی توہین پر آغا سید حسن کا شدید رد عمل

کشمیر // جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے NCERTکی طرف سے بچوں کی نصابی کتاب میں شامل قائد انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی ؒ کی توہین کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے شدید رد عمل کا اظہار کیا۔
آغاصاحب نے مزیدکہا اسطرح کے مذموم اقدام سے مسلمانوں کے جزبات مجروح ہوگئے ہیں اگرجلدی اس کا تدارک نہیں کیا گیا اور اس شیطانی حرکت پر معافی نہیں مانگی گئی تو جموں و کشمیر کے ساتھ تمام مسلمین سراپااحتجاج کریں گے۔
آغا صاحب نے واضح کیا کہ حضرت امام خمینی ؒ ایک بلند پایہ اسلامی مفکر، مایہ ناز دینی قائد اور تاریخ ساز انقلابی و روحانی شخصیت تھے جنہوں نے قرآنی افکار و نظریات اخلاق و عمل اور روحانی اقدار کے بل پر ایران میں انقلاب برپا کیا،امام خمینی ؒ کی شخصیت کومسخ کرکے پیش کرنا ناقابل معافی جرم ہے ایسے شرپسند عناصروں کو سخت سزا دی جانی چاہئے اور ایسے ادارے مقفل ہوجانے چاہئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں