Download (14)

ادھم پوربارہمولہ ریل لنک پر جموں میں ملک کے سب سے لمبی ریل سرنگ ٹنل کھل گئی

وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں ہوا افتتاح ، الیکٹرانک ریل گاڑیوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائی

سرینگر // وزیر اعظم نریندر مودی نے دورے جموں کے دوران ادھم پور ،سرینگربارہمولہ ریل لنک پر ملک کی سب سے طویل ریلوے ٹنل کا افتتاح کرکے اس کو کھول دیا ۔ سی این آئی کے مطابق ادھم پورہ بارہمولہ ریل رابطے کو بڑھاتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے سب سے لمبی ٹنل کا افتتاح کیا ریلوے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی جموں میں تقریباً دو برقی ٹرینوں کو ایک ساتھ ہری جھنڈی دکھائی، ایک سرینگر سے سنگلدان تک نیچے کی سمت اور دوسری سنگلدان سے سرینگر تک اوپر کی سمت میں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے 48.1 کلومیٹر طویل بانہال ،کھاری،سمبر سنگلدان سیکشن کا بھی افتتاح کیا۔ یہ سب سے لمبی سرنگ، جو 12.77 کلومیٹر لمبی ہے اور T50کے نام سے جانی جاتی ہے۔ شمالی ریلوے کے مطابق، ٹرینیں اب بارہمولہ سے بانہال کے راستے سنگلدان تک چل سکتی ہیں، جو پہلے آخری یا ابتدائی اسٹیشن ہوا کرتا تھا۔منصوبے سے وابستہ ریلوے حکام کے مطابق ٹنل کا کام 2010 کے قریب شروع ہوا تھا اور اسے فعال ہونے میں تقریباً 14 سال لگے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر 375 میٹر پر، فرار ہونے والی سرنگ اور T50کے درمیان ایک مربوط راستہ بنایا گیا ہے تاکہ مسافروں کو فرار کی سرنگ تک لایا جا سکے اور پھر گاڑیوں میں ان کی مطلوبہ منزلوں تک پہنچایا جا سکے۔اہلکار نے بتایا کہ آگ لگنے کے واقعے سے نمٹنے کیلئے سرنگ کے دونوں اطراف پانی کے پائپ بچھائے گئے ہیں جن میں ہر 375 میٹر پر ایک اوپننگ والو فراہم کیا گیا ہے تاکہ آگ بجھانے کے لیے دونوں طرف سے ٹرین پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ دیگر بڑی سرنگوں کیلئے بھی فرار کی سرنگیں بنائی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں