20240421 180334

ابنا انجمن شرعی شیعیان کے ضلع دفتر کا افتتاح

آج کے دور میں جوانوں کی بیداری اہمیت کی حامل آغا سید حسن

بڈگام// ابنا انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سےآج بڈگام میں ضلع دفتر کے افتتاح پر ایک پر وقار محفل کا انعقاد عمل میں لایا گیا جہاں جوانوں کی قابل ستائش کارناموں کا جائزہ لیا گی محفل کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا جس کا اعزاز حافظ محمد جعفر نے حاصل کیا اور نعت مقبول حضرت رسول خدا کے لئے شاہد حسین کو دعوت دی گئی جبکہ نظامت کے فرائض ھلال احمد نے انجام دئے محفل میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمين آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ابنا جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا وادی کشمیر میں جوانان کا رول کافی اہمیت کا حامل ہے آج جہاں ایک طرف جوانوں کو منشیات میں دھکیلا جاتا ہے وہی ایسے جوانوں کی اشد ضرورت جو فلاحی، دینی، سماجی کاموں میں پیش پیش ہوں تقریب میں موجود جن علمائے کرام دانشمند حضرات نے جوانون کی اہمیت پر زور دیاان میں حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی،ایڈوکیٹ آغا سید منتظرمھدی الموسوی شامل ہیں اورمحفل کے اختتام پر حجت الاسلام والمسلمين آقای سید محمد حسین الموسوی نے دعائیہ کلامات کے ساتھ قوم کے جوانوں کی سلامتی کے لئے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں