ہمیں جمہوریت پر یقین ہے لہذا جموں کشمیر میں اگلے 8یا 9ماہ میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونگے

کانگریس نے زمین پر جنت کہنے والے علاقہ کو دہشت گردی اور پتھراؤ کرنے والوں کے اڈے میں تبدیل کر دیا تھا
مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں مسلسل امن برقرار رکھنا چاہتی ہے، تشدد کی خبریں ترقی میں بدل گئی / انوراگ سنگھ ٹھاکر

سرینگر / / جموں کشمیر میں اگلے 8یا 9ماہ میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونگے کا دعویٰ کرتے ہوئے مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں مسلسل امن برقرار رکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو جمہوریت پر یقین ہے، یہی وجہ ہے کہ جموں و کشمیر میں سرپنچ انتخابات اور ڈی ڈی سی اے کے انتخابات کرائے گئے اور اب قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کی باری ہے۔ سی این آئی کے مطابق ’’ ٹائمز نو ‘‘ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں مسلسل امن برقرار رکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو جمہوریت پر یقین ہے، یہی وجہ ہے کہ جموں و کشمیر میں سرپنچ انتخابات اور ڈی ڈی سی اے کے انتخابات کرائے گئے اور اب قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کی باری ہے۔ انہوںنے کہا ’’اگلے 8 سے 9 ماہ میں جموں و کشمیر میں بی جے پی کے اسمبلی انتخابات ہو سکتے ہیں‘‘۔انہوںنے مزید کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران 400پار ہمارا نعرہ ہے اور اس کے بارے میںپوچھے گئے سوال کے جواب پر سنگھ نے کہا ’’ کیمرہ مین فوکس کروں ‘‘ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے 400 سے زیادہ سیٹیں جیت لے گی۔مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے پہلی بار ووٹ دینے والوں پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا عہد کریں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے اپنا پہلا ووٹ ڈالیں اور اگلے 25 سالوں میں اسے وکست بھارت یا ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کا عہد کریں۔انوراگ ٹھاکر نے کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا، کانگریس نے جموں و کشمیر جسے آزادی کے بعد زمین پر جنت کہا جاتا تھا، کو دہشت گردی اور پتھراؤ کرنے والوں کے اڈے میں تبدیل کر دیا ہے۔ ایک وقت تھا جب دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کی وجہ سے 45 ہزار لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ اس کی ایک اہم وجہ دفعہ 370 اور 35A تھی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حکومت نے دفعہ 370کو ختم کرکے کشمیر کو پھر سے جنت میں دھکیل دیا اور تشدد کی خبریں اب ترقی کی خبروں میں تبدیل ہو گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں