وہ وقت دور نہیں ہے جب جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہوں گے اور ریاست کا درجہ بھی بحال کیا جائیگا

اب تک جو کچھ بھی دیکھا ہے وہ صرف ٹریلر ،نئے جموں و کشمیر کیلئے ذہن میں تصویر بڑی ،اسے جلد ہی نافذ کیا جائیگا
گزشتہ 10 سالوں میں ہم نے دہشت گردوں اور بدعنوان لوگوں پر شکنجہ کسا ،آنے والے 5 سالوں میں ترقی نئی ہوگی
دفعہ 370 کا ملبہ زمین میں گاڑ دیا ، اس الیکشن میں علیحدگی پسندی، سرحد پار سے فائرنگ، پتھراؤ کے ایشو نہیں / وزیر اعظم مودی

سرینگر // وہ وقت دور نہیں ہے جبجموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہوں گے اور ریاست کا درجہ بھی بحال کیا جائیگا کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اب تک جو کچھ بھی دیکھا ہے وہ صرف ٹریلر ہے اور نئے جموں و کشمیر کیلئے ذہن میں تصویر بڑی ہے اور اسے جلد ہی نافذ کیا جائے گا‘‘ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں ہم نے دہشت گردوں اور بدعنوان لوگوں پر شکنجہ کسا ہے اور اب آنے والے 5 سالوں میں ہم نے اس ریاست کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جانا ہے۔ پچھلے 10 سالوں میں جموں و کشمیر مکمل طور پر بدل گیا ہے۔ ایسا ہوا ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر نے اپنا ارادہ بدل لیا ہے۔سی این آئی کے مطابق ادھم پور جموں میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو جلد ہی اپنے اپنے قانون ساز اور وزیر ہوں گے۔انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ جموں و کشمیر کی ترقی نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔انہوں نے کہا ’’ آپ نے اب تک جو کچھ بھی دیکھا ہے وہ صرف ٹریلر ہے اور نئے جموں و کشمیر کے لئے ذہن میں تصویر بڑی ہے اور اسے جلد ہی نافذ کیا جائے گا‘‘ ۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کانگریس کی کمزور حکومتوں نے شاہ پور کنڈی ڈیم کو 10 سال تک التوا میں رکھا۔ اس کی وجہ سے جموں کے دیہات سوکھ گئے تھے۔ کانگریس کے دور میں راوی سے نکلنے والا پانی جو ہمارا حق تھا پاکستان میں جا رہا تھا۔ جب لوگوں کو ان کی حقیقت معلوم ہوئی تو جموں و کشمیر میں اب وہم کا جال نہیں چل رہا ہے۔انہوں نے کہا ’’گزشتہ 10 سالوں میں ہم نے دہشت گردوں اور بدعنوان لوگوں پر شکنجہ کسا ہے اور اب آنے والے 5 سالوں میں ہم نے اس ریاست کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جانا ہے۔ پچھلے 10 سالوں میں جموں و کشمیر مکمل طور پر بدل گیا ہے۔ ایسا ہوا ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر نے اپنا ارادہ بدل لیا ہے‘‘۔کانگریس اور نیشنل کانفرنس کو نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب جموں و کشمیر میں اسکول نہیں جلائے جاتے ہیں، بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کانگریس اور نیشنل کانفرنس پر خاندانیت کا الزام لگایا اور کہا کہ دونوں پارٹیاں خاندانی ہیں۔دفعہ 370 کے بارے میں انہوں نے کہا ’’آپ کے آشیرواد سے مودی نے 370 کا ملبہ زمین میں گاڑ دیا ہے۔ میں کانگریس کو چیلنج کرتا ہوں کہ 370 کو واپس لائے۔ 370 کی دیوار جموں و کشمیر میں اقتدار کیلئے بنائی گئی تھی‘‘۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہ انتخاب ملک میں ایک مضبوط حکومت بنانے کا انتخاب ہے۔ ایک مضبوط حکومت چیلنجوں کے درمیان کام کرتی ہے۔ آج غریبوں کو مفت راشن کی ضمانت ہے۔ 10 سال پہلے کشمیر کے دیہاتوں میں بجلی، پانی اور سڑکیں نہیں تھیں۔ مودی کی گارنٹی کا مطلب ہے گارنٹی کی تکمیل کی گارنٹی ہے۔ آج آپ کے آشیرواد سے مودی نے اپنی ضمانت پوری کر دی ہے۔انہوں نے کہا ’’آج دہشت گردی، علیحدگی پسندی، سرحد پار سے فائرنگ، پتھراؤ اس الیکشن کے ایشو نہیں ہیں۔ ملک کے کونے کونے میں سنائی دے رہا ہے وہی ایک نعرہ، ایک بار پھر مودی سرکار!‘‘۔ وزیر اعظم نے کہا ’’جموں ہو یا کشمیر، اب یہاں ریکارڈ تعداد میں سیاح اور عقیدتمند آنا شروع ہو گئے ہیں۔ یہاں کی کئی نسلوں نے یہ خواب دیکھا ہے اور میں آپ کو ضمانت دیتا ہوں کہ آپ کا خواب مودی کا عزم ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اب جموں و کشمیر اسٹارٹ اپس کیلئے جانا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس رام مندر سے کتنی نفرت کرتی ہے، کانگریس کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ رام مندر بی جے پی کے لیے انتخابی مسئلہ ہے۔ مودی نے کہا کہ رام مندر ہمارے لئے کبھی بھی انتخابی مسئلہ نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ لوگ تین چیزیں کبھی نہیں بھول سکتے۔ رام مندر کی تعمیر 500 سال بعد ہوئی ہے۔ یہ کام عدالت کے فیصلے سے ہوا ہے۔ عظیم الشان رام مندر سرکاری خزانے سے نہیں بلکہ شہریوں کے عطیات سے بنایا گیا۔ پی ایم مودی نے کہا، ‘وہ وقت دور نہیں جب جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہوں گے۔ جموں و کشمیر کو دوبارہ ریاست کا درجہ ملے گا اور جموں و کشمیر میں بڑے پیمانہ پر سرمایہ کاری ہوگی، یہاں ترقی کی نئی جہتیں قائم ہوں گی۔ مودی نے کہاکہ کشمیر میں پہلے اسکولوں کو جلایا جاتا تھا، لیکن اب اسکولوں کو سجایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد جموں و کشمیر آزادی سے سانس لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خاندان کے ارکان جو ادھم پور سے یہاں مجھے آشیرواد دینے آئے ہیں کو مودی گیارنٹی ہے کہ علاقہ اگلے پانچ سالوں میں ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو لے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں