مہاراشٹر ہندوستان میں مکتب رضا کی نئی عمارت کا افتتاح

مہاراشٹر // مہاراشٹر ہندوستان کے شہر ہونا میں حضرت رضا شاہ فقیر تکیہ شیعہ ٹرسٹ کے زیر انتظام چلنے والا مکتب، مکتب رضا کی نئی عمارت کا افتتاح نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور کے دست مبارک سے کیا گیا۔

2182135

افتتاحی تقریب میں مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مکتب رضا کی افتتاحی تقریب سے نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ مہدی مہدوی پور نے مولائے کائنات کی حدیث کی روشنی میں تعلیم و تربیت کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے مکتب رضا کی نئی عمارت کے افتتاح کو تعلیم دوست اقدام قرار دیا۔

2181948

مکتب رضا کی افتتاحی تقریب سے حجۃ الاسلام مولانا قمر حسنین اور دیگر مقررین حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا کمیل اصغر (سرپرست جلسہ) اور عالی جناب مولانا شبیہ حسن کاظمی نے بھی مومنین سے خطاب فرمایا اور نماز ظہرین بھی مومنین نے آقای مہدوی پور کی امامت میں ادا کی۔

2182132

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس پروگرام کو کامیاب کرانے میں سکریٹری جناب سید حامد علی، جناب سید محمد اکبر، جناب سید احمد حسین صاحبان اور جوانوں کی کمیٹی ولایت یوتھ کونسل نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں