4934279

رہبر معظم انقلاب کا عید الفطر کے موقع پر دو ہزار سے زائد افراد کی سزاوں کی معافی اور تخفیف سے اتفاق

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مختلف عدالتوں کی طرف سے سزا یافتہ 2000 سے زائد افراد کی سزاؤں کو معاف یا کم کرنے سے اتفاق کیا۔

نئے ایرانی سال اور عیدالفطر کی آمد کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ کی 2000 سے زائد افراد کی عدالتی سزاؤں کو معاف یا کم کرنے کی درخواست سے اتفاق کیا ہے۔

ایران کی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام “غلام محسن محسنی” نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو لکھے گئے ایک خط میں دو ہزار ایک سو ستائیس افراد کی سزاؤں کو معاف کرنے یا ان میں کمی لانے کی درخواست کی گئی تھی۔

(مہر خبر)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں