Download (13)

تین ماہ کی سرمائی تعطیلات ختم ، اسکول دوبارہ کھل گئے ، اسکولوں کی رونق دوبارہ لوٹ آئی

سرینگر / / تین ماہ کے عرصہ کے بعد وادی کشمیر میں اسکولوں میں دوبارہ رونق لوٹ آئی او ر اسکولوں میں درس و تدریس کا عمل دوبارہ بحال ہو گیا

سوموارکی صبح شہر و دیہات میں رنگ برنگی اسکولی وردیوں میں ملبوس بچے اپنے اسکولوں کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ وہیں طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد کو اسکول بسوں کا انتظار کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔کافی عرصہ بعد طالبہ کا اسکولوں کا رخ کرنے سے ایک الگ اور خوشگوار ماحول دیکھنے کو ملا۔ جہاں اساتذہ کا طلبہ کو گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہیں طلبہ اپنے ہم جماعتیوں اور دیگر دوستوں کے ساتھ بغل گیر ہوتے ہوئے بھی دیکھے گئے۔

اس موقع پر طلبہ و طالبات نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مدتوں بعد اپنے دوستوں اور اساتذہ کو دوبارہ اسکولوں میں دیکھتے ہوئے کافی خوشی محسوس ہورہی ہے۔

ادھر طلبہ کے ساتھ ساتھ اسکول اساتذہ بھی کافی خوش نظر آرہے تھے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو کلاسز میں رو برو اور پڑھائی کرتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔واضح رہے کشمیر وادی میں سرمائی تعطیلات قریب تین ماہ کی تھی جس کے بعد محکمہ تعلیم نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ اسکولوں میں چارمارچ سے درس و تدریس کا عمل دوبارہ بحال ہو گا ۔کیونکہ وادی میںکچھ دنوں سے خراب موسم کے چلتے سرمائی تعطیلات میںدو دن کی توسیع کر دی گئی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں