Img 20230322 Wa0008

بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ

بڈگام// صدر انجمن شرعی شیعیان حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کا پیغام ماہ مبارک

خدا کی طرف بازگشت کا ماہ مبارک رمضان الکریم ایک بار پھر اپنی بے پناہ رحمتوں اور عنایات کے ساتھ جلوہ افروز ہو رہا ہے میں جملہ مسلمین عالم کی خدمت میں رمضان المبارک کا ہدیہ تہنیت پیش کرتا ہوں اور عالم اسلام کی سربلندی کے لئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا گو ہوں یہ متبرک مہینہ مسلمانوں کے لئے ایک بے بدل الٰہی تحفہ ہے اور ہمیں اپنی زندگی کو اسلامی اصولوں کے سانچے میں ڈالنے کی تربیت کا موقعہ فراہم کرتا ہے یہ اصلاح نفس، طہارت قلب ،جذبہ صبر و استقامت کے استحکام ،انسانی اخوت و ہمدردی کی تجدید ،خواہشات نفس کی مخالفت اور اللہ تعالیٰ کے سامنے خود سپردگی کا مہینہ ہے نزول قرآن ماہ مبارک کی عظمت کا درخشان پہلو ہے حدیث نبوی ؐ ہے کہ انتہائی بد بخت ہے وہ شخص جس نے رمضان المبارک کو پایا اور اپنے گناہوں کی بخشش نہ کروا سکا لہذا ماہ مبارک کے ایام کو غنیمت سمجھ کر اپنی آخرت سنوارنے کی فکر کی جائے نزول قرآن کے اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ تلاوت قرآن کا اہتمام کیا جائے بلکہ قرآن مقدس کے معنی و مفاہیم اور فکر و پیغام کی طرف اپنے قلب و ذہن کو متوجہ رکھیں علاوہ ازین یہ ماہ مبارک امت مسلمہ سے متقاضی کہ وہ آپسی اتحاد اور اخوت اسلامی کی بنیادوں کو مضبوط بنائیں محتاج و مساکین کی خبر گیری کریں بالخصوص وادی کشمیر میں گزشتہ کئی سال سے سماجی جرائم میں ہوش ربا اضافہ ہو رہا ہے ائمہ خطیب و مبلغین حضرات انسانیت سوز جرائم کے سد باب کے لئے عوام میں بیداری مہم چھیڑ دیں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ ہمیں ماہ مبارک کے فکر و پیغام کو سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں