3349621

ایران نے امریکا اور اسرائیل کو دو اہم پیغامات بھیجے ہیں، ذرائع کا دعوی

ایران// ایرانی سفارتی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ صیہونی حکومت کے خلاف حالیہ جوابی حملے کے بعد تہران نے ترکی کے ذریعے واشنگٹن کو ایک نیا پیغام بھیجا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تہران نے قاہرہ کے ذریعے صیہونی حکومت کو بھی ایک اہم اور غیر معمولی پیغام بھیجا ہے۔

رپورٹس بتاتی ہیں کہ تہران کا پیغام اسرائیل کی کسی بھی نئے مہم جوئی کے جواب میں ایران کے شدید ردعمل کے بارے میں انتباہ پر مبنی ہو سکتا ہے۔

ہفتے کی شام تہران نے دمشق میں قونصل خانے پر صیہونی رجیم کے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں مقبوضہ علاقوں میں بعض صیہونی اہداف پر وسیع پیمانے پر ہائبرڈ میزائل اور ڈرون حملے کئے۔

اس آپریشن میں پاسداران انقلاب اسلامی نے درجنوں شاہد 131 اور 136 خودکش ڈرونز اور فتاح، سیجیل اور خرمشہر ہائپرسونک میزائلوں کو مقبوضہ فلسطین کے اہم اسرائیلی اہداف پر داغا گیا۔

تازہ ترین اطلاعات سے معلوم ہوتا ہے کہ مقبوضہ سرزمین پر ایران کی ہائبرڈ کارروائی نے صیہونیوں کو سنگین نقصان پہنچایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں