امریکی صدر نے صہیونی وزیراعظم کو ایران پر جوابی حملے سے باز رہنے کا مشورہ دے دیا

صدر جوبائیڈن نے نتن یاہو سے ٹیلفون پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی حملوں کے بعد جوابی کاروائی سے اسرائیل کو باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

امریکی خبری ویب سائٹ آکسیوس کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کے ساتھ ٹیلفون پر گفتگو کرتے ہوئے گذشتہ رات ایرانی حملوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

آکسیوس نے امریکی عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ گفتگو کے دوران صدر جوبائیڈن ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی جوابی ردعمل کے بارے میں تشویش کا شکار ہیں کیونکہ اسرائیلی کاروائی کی صورت میں خطے میں جنگ کی آگ بھڑک سکتی ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق صدر جوبائیڈن نے نتن یاہو پر واضح کیا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف کسی بھی حملے کی صورت میں حصہ نہیں لے گا اور ایسی کاروائی کی حمایت بھی نہیں کرے گا۔ صہیونی وزیراعظم نے بھی جواب میں کہا ہے کہ وہ امریکی موقف کو درک کرتے ہیں۔

(مہر خبر)

اپنا تبصرہ بھیجیں