ایران// حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ علی رضا اعرافی نے صوبہ قم کے ناظم تعلیمات اور کئی دوسرے حکومتی عہدیداروں کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا: تعلیمی سلسلہ میں مختلف بحرانوں سے نمٹنے کے لئے قابل افراد کا ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے نظامِ تعلیم میں موجود مختلف مسائل و مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: تعلیمی و تربیتی امور کو عوام، انتظامی اداروں اور وزارتوں کی توجہ کا مرکز ہونا چاہیے۔
حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: ہر کسی کو نظامِ تعلیم میں بہتری کے لئے وزارتِ تعلیم کی مدد کرنی چاہیے چونکہ یہ تعلیم ہی ہے جو سب کی خدمت کرتی ہے۔
آیت اللہ اعرافی نے کہا: جن ممالک میں نظامِ تعلیم کو سرفہرست رکھا جاتا ہے وہ کامیاب اور ترقی یافتہ ممالک شمار ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: وہ تنظیمیں جو نئے کمپلیکس اور شہروں میں رہائش کی تعمیری منصوبوں کے خواہاں ہیں، انہیں مساجد اور اسکولز کی تعمیر پر بھی کافی توجہ دینی چاہیے۔
(حوزہ نیوز )