Images (2) 68

جنرل زوراور سنگھ کی یوم پیدائش پر لیفٹنٹ گورنر نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

باہو پلازہ، جموں کے قریب ان کے مجسمے پر پھولوں کی چادر چڑھائی
دنیا کے عظیم ترین فوجی کمانڈروں میں سے ایک کی بے مثال بہادری اور لگن نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی/ منوج سنہا

سرینگر // جنرل زوراور سنگھ کی یوم پیدائش پر ان کی خدمات کو کو یاد کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ دنیا کے عظیم ترین فوجی کمانڈروں میں سے ایک کی بے مثال جرات، بہادری اور لگن نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔سی این آئی کے مطابق جنرل زوراور سنگھ کی یوم پیدائش پر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے باہو پلازہ، جموں کے قریب ان کے مجسمے پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ لیفٹنٹ گورنر نے جنرل زوراور سنگھ کے مجسمے پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور انہیں عظیم قومی ہیرو کے طور پر یاد کیا۔ اس موقع پر لیفٹنٹ گورنر سنہا نے کہا’’جنرل زوراور سنگھ ایک عظیم قومی ہیرو تھے اور ملک بھر کے لوگوں کیلئے تحریک کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے عظیم ترین فوجی کمانڈروں میں سے ایک کی بے مثال جرات، بہادری اور لگن نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔تقریب میں جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ آر آر سوائن، جنرل آفیسر کمانڈنگ 26 انفنٹری ڈویڑن میجر جنرل گوتم گورو، ریٹائرڈ آرمی آفیسر لیفٹنٹ جنرل آر کے شرما، جے اینڈ کے ایکس سرویس لیگ کے صدر اور جموں کی دیگر معروف اور سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔سنہ 1784 میں پیدا ہونے والے جنرل زوراور سنگھ ڈوگرہ حکمران مہاراجہ گلاب سنگھ کے فوجی سربراہ تھے۔ اس نے لداخ اور بلتستان کو فتح کیا جبکہ مغربی تبت کو فتح کرنے کی جدوجہد کے دوران اس کی موت ہوگئی۔جنرل سنگھ کشتواڑ کے وزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں