Download (6) 37

حج پر جانے کا انتظار کر رہے 34000 ہزار میں 3348 عازمین کی دوسری فہرست کو منظوری

سفر محمود پر جانے والے عازمین کیلئے ایک اور راحتی پیکیج
منظور شدہ عازمین حج اخراجات کی پہلی قسط اور دوسری قسط 15اپریل تک جمع کرانے کی ہدایت دی گئی

سرینگر // سفر محمود پر جانے والے عازمین کیلئے ایک اور راحتی پیکیج میں حج کمیٹی آف انڈیا کے تحت 2024 میں حج پر جانے کا انتظار کر رہے تقریباً 34000 ہزار عازمین میں 3348 عازمین کو دوسری فہرست میں منظوری مل گئی ہے۔سی این آئی کے مطابق سال رواں میں حج کا فریضہ انجام دینے کے خواہشمند عازمین کیلئے ایک اور راحتی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے حج کمیٹی آف انڈیا نے منظوری ملنے کے منتظر مزید 3348 عازمین کی لسٹ کلیئر کرد ی ہے ۔ اس سلسلے میں حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیاقت علی آفاقی نے کہا کہ سال 2024 میں حج پر جانے کا انتظار کر رہے تقریباً 34000 ہزار عازمین میں 3348 عازمین کو دوسری فہرست میں منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرعہ میں منتخب عازمین کے ذریعہ مختلف ریاستوں سے منسوخ کرائی گئی نشستوں کو پُر کیلئے دوسری انتظاریہ فہرست کو منظوری دے دی گئی ہے۔جس میں چھتیس گڑھ کے 36عازمین ، اسی طرح سے ، دہلی کے 172 عازمین ، اور گجرات کے 393 کرناٹک کے 583 کیرالا کے 462 مدھیہ پردیش کے 175 مہاراشٹرا کے 863 منی پور کے 13 تمل ناڈو کے 230، تلنگانہ کے 408 اور اتراکھنڈ کے 13 عازمین حج شامل ہے جن کا انتظار ختم ہوا اور انہیں حج 2024 کے رہنما اصولوں کے تحت منظوری مل گئی۔انہوںنے مزید بتایا کہ منظور شدہ عازمین حج اخراجات کی پہلی قسط اور دوسری قسط کی کُل رقم251800ہے۔ اور وہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا کی کسی بھی شاخ میں 15 اپریل 2024 کو یا اس سے پہلے حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاونٹ میں جمع کرا دیں۔جبکہانہوں نے آئی آر ایس، سی ای او حج کمیٹی آف انڈیا نے عازمین سے اپیل کی کہ کسی بھی معلومات کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا یا ریاستی حج کمیٹیوں کے دفاتر پر رابط کر یں۔ کسی پروپگنڈے اور افواہ کا شکار نہ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں