2152644 45

اردن میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے تین راتوں سے مسلسل احتجاج

اردن//اردن کے ہزاروں شہریوں نے عمان میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے مسلسل تیسری رات بھی احتجاج کیا، اردن کی پولیس نے اسرائیلی سفارت خانے کے اردگرد بڑی تعداد میں موجود مظاہرین کو سفارت خانے کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی۔

اس مظاہرے میں شریک افراد نے فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں نعرے لگائے اور اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات کو ختم کرنے اور فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ کیا۔

خبر رساں ادارے “رائٹرز” نے متعدد عینی شاہدین کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اردن کی انسداد شورش فورسز نے اس ملک کے کچھ شہریوں پر حملہ کیا ہے اور درجنوں مظاہرین کو گرفتار کیا ہے جو اسرائیلی سفارت خانے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

اردنی حکام کا کہنا ہے کہ پرامن مظاہروں کی اجازت ہے، لیکن وہ ان لوگوں کے اقدامات کو برداشت نہیں کریں گے جو اسرائیل کے خلاف عوام کو بھڑکا رہے ہیں اور افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور مقبوضہ مغربی کنارے کے ساتھ سرحدی علاقے تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

الجزیرہ نے کہا کہ بہت سے اردنی مظاہرین نے ملکی حکام کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ غزہ کے عوام اسرائیلی فوج کے سامنے تنہا رہ گئے ہیں، اردن کے بہت سے شہری یہ سمجھتے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ اردن کا امن معاہدہ فلسطینی عوام کے حقوق کے ساتھ غداری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں