Lt Governor Sh Manoj Sinha Felicitated The Medal Winners Of National International Competitions For The Year 2021 22 And 2022 23 3 750x430 108

منوج سنہا نے قومی و بین الاقومی سطح پر میڈیل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی

سرینگر // لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز گذشتہ دو برسوں کے دوران قومی اور بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے میڈیل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے 17 شعبوں کے 368 کھلاڑیوں کو خصوصی نقد انعامات سے نوازا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا: ‘ایشین پیرا گیمز، نیشنل کھیل مقابلوں اور اسکول کھیلوں میں ہماری حالیہ کامیبوں نے بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں ہماری بہتر کارکردگی کی امید کو مزید روشن کیا ہے’۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز ‘ایکس’ پر اپنے پوسٹس میں کیا۔

انہوں نے کہا: ‘سال 2021 – 22 اور سال 2022 – 23 کے دوران قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں میڈیل جیتنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں’۔ان کا کہنا تھا: ’17 شعبوں کے کل 368 کھلاڑیوں کو خصوصی نقد انعامات سے نوازا گیا’۔انہوں نے تمام کھلاڑیوں اور ان کے کوچز کو بہتری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ان کو مبارکباد پیش کی۔منوج سنہا نے کہا کہ ایشین پیرا گیمز، نیشنل کھیل مقابلوں اور اسکول کھیلوں میں ہماری حالیہ کامیبوں نے بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں ہماری بہتر کارکردگی کی امید کو مزید روشن کیا ہے۔

انہوں نے کہا: ‘میں پیرا ٹیموں اور خاتون کھلاڑیوں کو بھی ان کی شاندار کاکردگی کے مظاہرے پر مبارکباد دیتا ہوں’۔ان کا کہنا تھا: ‘کھیلوں کا مناسب بنیادی ڈھانچہ، نئی سپورٹس پالیسی، کوچز کے معیار میں اپ گریڈیشن،پنچایت سطح پر نوجوانوں کی مصروفیت کی مہم، ایل جی رولنگ ٹرافی اور دیگر مختلف اقدام سے ایک مضبوط سپورٹس کلچر عالم وجود میں آئے گا جس میں تمام طبقے شامل ہوں گے اور کھلاڑیوں کا کیرئر محفوظ بن جائے گا’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں