کشمیر میں بی جے پی ایک مضبوط پارٹی بن کر اُبھر رہی ہے ۔ ترن چگ
سرینگر//بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری ترن چگ نے اتوار کے روز نیشنل کانفرنس کو جموں کشمیر میں حالات کے بگاڑ کے لئے ذمہ دار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’باپ کچھ بولتا ہے اور بیٹا کچھ اور ‘‘ انہوںنے بتایا کہ اس جماعت نے 90کی دہائی میں کشمیرکو آگ کی بھٹی میں جھونک دیا تھا ۔ جبکہ کانگریس نے 1984میں سکھ قتل عام کروایا آج مودی کے نام سے کانپ رہی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری ترن چگ نے اتوار کے روز جموں کشمیر میں موجودہ سیاسی ہلچل پر تبصرہ کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر اور نائب صدر سے متعلق کہا کہ ’’باپ کچھ بولتا ہے اور بیٹا کچھ اور کہتا ہے ‘‘ انہوںنے بتایا کہ این سے 1990میں جموںکشمیر کو آگ کے شعلوں میں دھکیلا تھا اور اپنے اقتدار کیلئے یہ لوگ کچھ بھی کرسکتے ہیں ۔ اس بیچ انہوںنے بتایا کہ جموں کشمیرمیں بھارتیہ جنتا پارٹی ایک مضبوط پارٹی بن کر اُبھر رہی ہے جو تمام کشمیر دشمن جماعتوں کو سیاست سے نکال باہر کرے گی۔ ایک ویڈیو پیغام میںترنگ چگ نے کانگریس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے 1984میں پنجاب میں سکھوں کا قتل عام کروایا تھا اور اب یہی جماعت سکولر ازم کا دعویٰ کررہی ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ آج پورا ملک مودی پر اعتماد ظاہر کررہا ہے اور کروڑوں لوگ اپنے سکوٹروں، موٹر سائکلوں اور گاڑیوں پر ’’میں ہوں مودی کا پریوار‘‘ لکھتے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ یہ مودی کا پریوار ’’انڈیااتحاد ‘‘ کے خلاف ایک مضبوط دیوار ہے ۔