پی ایم مودی نے جموں و کشمیر کو دہشت گردی کی راجدھانی سے سیاحتی دارالحکومت میں تبدیل کیا: ترون چگ
جموں کشمیر میں 2019کے بعد صنعتی ترقی ہو رہی ہے اور نوجوانوں کو روزگار مل رہا ہے، کرپشن ختم ہو چکی ہے
سرینگر//بی جے پی کے سینئر لیڈر ترون چْگ نے منگل کو کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کو دہشت گردی کی راجدھانی سے ملک کی سیاحتی راجدھانی میں تبدیل کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں اب ہر طرف ترقی ہو رہی ہے۔صنعتی ترقی ہو رہی ہے اور نوجوانوں کو روزگار مل رہا ہے، کرپشن ختم ہو چکی ہے۔ آرٹیکل 370 کی بیڑیاں توڑنے کے بعد لوگ وزیر اعظم کو دیکھنا، ملنا اور سننا چاہتے ہیں۔ وائس آف انڈیا کے مطابق بی جے پی قومی صدر ترنگ چگ نے منگل کے روز سرینگر میں وزیر اعظم کے جلسے اور دورہ سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ اس موقعے پر چْگ نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایاکہ جموں و کشمیر نے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ترقی کی طرف بہت بڑی چھلانگ لگائی ہے۔انہوں نے بتایاکہ جموں و کشمیر کبھی دہشت گردی کی راجدھانی کے طور پر بدنام تھا، لیکن اب یہ وزیر اعظم مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے سیاحتی دارالحکومت کے طور پر جانا جاتا ہے۔‘‘بی جے پی لیڈر جمعرات کو یہاں بخشی اسٹیڈیم میں وزیر اعظم مودی کی عوامی ریلی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے یہاں آئے ہوئے تھے۔انہوںنے بتایا کہ جموں و کشمیر میں اب ہر طرف ترقی ہو رہی ہے۔صنعتی ترقی ہو رہی ہے اور نوجوانوں کو روزگار مل رہا ہے، کرپشن ختم ہو چکی ہے۔ آرٹیکل 370 کی بیڑیاں توڑنے کے بعد لوگ وزیر اعظم کو دیکھنا، ملنا اور سننا چاہتے ہیں۔ ہمارے پاس اطلاع ہے کہ بخشی اسٹیڈیم میں ہونے والی ریلی میں تقریباً 1.5 لاکھ سے دو لاکھ لوگ شرکت کریں گے چگ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ، باقی ہم وطنوں کی طرح وزیر اعظم سے بے پناہ محبت اور ان پر غیر متزلزل اعتماد رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر نے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ترقی کی طرف بہت بڑی چھلانگ لگائی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ جموں کشمیر جلد ہی ملک کی دیگر یوٹیز میں ایک ممتاز مقام حاصل کرے گا اور یہ ہمارے ملک میں ایک منفرد خطہ بنے گا۔ انہوںنے بتایا کہ مرکزی سرکار خاص کر بی جے پی جموں کشمیر میں نئے صبح کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور شہریوںکوہر ممکن سہولیات بہم رکھنے اور انہیں سرکاری سکیموں سے بہرور کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔