2131426 24

غزہ میں الرشید اسٹریٹ پر اسرائیلی حملے کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کا اجلاس

غزہ//گزشتہ رات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں امداد وصول کرنے والوں کی صف پر اسرائیلی حملے کی تحقیقات کے لیے ایک خفیہ اجلاس کے انعقاد کیا۔

غزہ کے عوام کے تئیں سلامتی کونسل کی کم توجہی اور عدم فعالیت اور امریکہ کے بار بار ویٹو پر بڑھتی ہوئی تنقید کے مد نظر اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کا ایک اور اجلاس کل رات منعقد ہوا۔

یہ اجلاس غزہ کی الرشید اسٹریٹ میں انسانی امداد حاصل کرنے کے لیے جمع ہونے والے لوگوں پر کل ہونے والے اسرائیلی حملے کی تحقیقات کے لیے سلامتی کونسل کے ایک غیر مستقل رکن کی حیثیت سے الجزائر کی درخواست پر بند دروازوں کے پیچھے خفیہ طور پر منعقد ہوا۔

یہ اجلاس ایسے وقت منعقد کیا جا رہا ہے جب سعودی عرب، مصر اور اردن جیسے ممالک نے اپنے بیانات میں سلامتی کونسل کے اجلاسوں کے غیر موثر ہونے کو ہی غزہ میں اسرائیل کے حملوں میں اضافے کا ایک اہم سبب قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ کھانے پینےکا سامان لے جانے والے ٹرک سے مدد حاصل کرنے کے لیے الرشید اسٹریٹ پر واقع النابلسی چوک میں جمع ہونے والے لوگوں پر اسرائیلی فوج کے ٹینکوں کے حملے میں کم از کم 109 شہید اور 760 زخمی ہو گئے ہیں۔

اس سلسلے میں یورو میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ نے بھی رپورٹ کیا کہ اس نے اس جرم کو دستاویزی شکل دی ہے، اس ہیومن رائٹس واچ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ٹینکوں نے غزہ کی “الرشید” اسٹریٹ کے “النابلسی” چوک میں امداد لینے والے لوگوں کی صف پر گولہ باری کی۔

( حوزہ نیوز )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں