Download (1) 34

اپوزیشن انڈیا بلاک نے ’’جل جیون مشن ‘‘اور ’’آواس یوجنا‘‘اسکیموں کے نفاذ میں ہمیشہ رکاوٹیں پیدا کی / وزیر اعظم مودی

ہم لوک سبھا انتخابات میں 400 سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے کیونکہ ملک مودی کی گارنٹی پر بھروسہ کر رہا ہے
معیشت کی محرک قوت اور اس راستے پر چلتے ہوئے بھارت سال 2047 تک ترقی یافتہ ملک بننے کا ہدف حاصل کریگا

سرینگر // ہم لوک سبھا انتخابات میں 400 سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے کیونکہ ملک مودی کی گارنٹی پر بھروسہ کر رہا ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی ملک کی ترقی میں ہمیشہ ایک اہم ستون رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی محرک قوت اور اس راستے پر چلتے ہوئے بھارت سال 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کا ہدف حاصل کرے گا۔ سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے جھارکھنڈ کے دھنباد میں انتخابی بگل بجاتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں 400 سیٹیں جیت لے گی کیونکہ ملک مودی کی ضمانت پر بھروسہ کر رہا ہے۔انہوں نے اپوزیشن انڈیا بلاک پر ’’جل جیون مشن ‘‘اور ’’آواس یوجنا‘‘اسکیموں کے نفاذ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کا بھی الزام لگایا۔انہوں نے کہا ’’ اب کی بار 400 پار ہے اور آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کیونکہ ملک مودی کی ضمانت پر بھروسہ کر رہا ہے۔ جہاں دوسروں سے تمام امیدیں ختم ہو جاتی ہیں، مودی کی ضمانت شروع ہو جاتی ہے۔ ‘‘ انہوں نے کہا ’’میں نے نوٹوں کے اتنے بڑے بنڈل نہیں دیکھے جو جھارکھنڈ سے برآمد ہوئے ہوں…لوگوں سے جو بھی پیسہ لوٹا گیا ہے اسے واپس کیا جائے۔ یہ مودی کی ضمانت ہے۔ ‘‘ خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی معیشت کا محرک ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان اس راستے پر چلتے ہوئے 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کا ہدف حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس سال کا بجٹ بنیادی ڈھانچے کے شعبے کی ترقی کے لیے نئی توانائی فراہم کرتا ہے۔‘‘اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی ملک کی ترقی کی ترقی میں ہمیشہ ایک اہم ستون رہا ہے وزیر اعظم مودی نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ جدید بنیادی ڈھانچے کو انتہائی اہمیت دیں۔وزیر اعظم نے کہا آج قومی شاہراہوں کی اوسط سالانہ تعمیر 2014 سے پہلے کے مقابلے میں تقریباً دو گنا ہو چکی ہے۔ بدقسمتی سے، آزادی کے بعد جدید انفراسٹرکچر پر زیادہ زور نہیں دیا گیا۔ انفراسٹرکچر جتنا مضبوط ہوگا اتنے ہی باصلاحیت نوجوان کام کرنے کے لیے آگے آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں