Images (8) 31

بجٹ اخراجات پر لیفٹنٹ گورنر کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس ،مالی سال 2023-24 کیلئے محکمہ وار پیش رفت کا جائزہ لیا

جموں و کشمیر آج بہت زیادہ بلندیوں کو چھو رہا ہے ، ایکسائز اور دیگر ٹیکس ریونیو میں بھی متاثر کن اضافہ درج
پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے اور اتم نربھار ت جموں و کشمیر کی تعمیر پر مرکوز / منوج سنہا

سرینگر // لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے سول سیکرٹریٹ جموں کشمیر کے جموں کشمیر میں بجٹ کے اخراجات پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر آج بہت زیادہ بلندیوں کو چھو رہا ہے کیونکہ بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے اور اتمنربھار جموں و کشمیر کی تعمیر پر مرکوز ہے۔ سی این آئی کے مطابق لیفٹنٹ گورنر نے بجٹ کے اخراجات پر اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس دوران انہوں نے مالی سال 2023-24کیلئے محکمہ وار پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ میٹنگ میں چیف سیکرٹری اتل دلو نے ۔ دھیرج گپتا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنگلات۔، ایس سنتوش ڈی ویدیا، پرنسپل سکریٹری، محکمہ خزانہ، انتظامی سکریٹریز اور سینئر عہدیدار نے شرکت کی ۔ لیفٹنٹ گورنر نے مالی سال 2023-24میں محکمہ وار پیش رفت کا جائزہ لیا اور عہدیداروں سے مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں اور کیپیکس کے تحت دستیاب فنڈز کے 100 فیصد استعمال پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ 2018-19کے مقابلے میں 2023-24میں کیپٹل اخراجات میں 102 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ہم نے ایکسائز اور دیگر ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو میں بھی متاثر کن اضافہ درج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ایک منظم مالیاتی پروڈنس سسٹم کے اشارے ہیں۔لیفٹنٹ گورنر نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر آج بہت زیادہ بلندیوں کو چھو رہا ہے کیونکہ بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے اور آتم-نربھار جموں و کشمیر کی تعمیر کی طرف ہے۔انہوں نے انتظامی سیکرٹریوں اور اعلیٰ حکام سے کہا کہ وہ بروقت یوٹیلائزیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کو یقینی بنائیں۔لیفٹنٹ گورنر نے محکموں کو ہدایت کی کہ وہ محصولات کی وصولی کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام امکانات تلاش کریں اور اخراجات میں کمی کے لیے کفایت شعاری کے اقدامات پر عمل کرنے کے لیے انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں