Download (14) 30

پونچھ میں چکنہ داغ باغ سمیت تین جگہوں پر ڈرون کی دراندازی

سرحدپر تعینات فوج نے فائرنگ کرکے ڈرونوں کو بھگادیا

سرینگر//پاکستان کی طرف سے جموں ڈویڑن کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول پر دو مختلف مقامات پر ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کی گئی۔ دونوں جگہوں پر لائن پر تعینات چوکس فوجیوں نے ڈرون پر فائرنگ کی اور اسے پیچھے بھاگنے پر مجبور کردیا۔وائس آف انڈیا کے مطابق پاکستان کی طرف سے جموں ڈویڑن کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول پر دو مختلف مقامات پر ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کی گئی۔ دونوں جگہوں پر لائن پر تعینات چوکس فوجیوں نے ڈرون پر فائرنگ کی اور اسے پیچھے بھاگنے پر مجبور کردیا۔اس کے ساتھ ہی پونچھ کے چکن دا باغ میں لائن آف کنٹرول کے قریب مشتبہ سرگرمی دیکھنے کی بھی خبر ہے۔ ان تینوں واقعات کے پیش نظر سیکورٹی فورسز نے متعلقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ذرائع نے بتایا کہ پونچھ ضلع کے گلپور سیکٹر کے سلوتری اور مینڈھر کے بلنوئی میں ڈرون کے ذریعے دراندازی کی کوششیں کی گئیں۔ لیکن فوج کی فائرنگ سے دونوں ڈرون واپس پاکستان کی طرف لوٹ گئے۔ اس کے بعد دونوں علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ڈرون ہتھیاروں یا منشیات کی کوئی کھیپ ہندوستانی سرحد پر نہ گرائے۔حکام نے بتایا کہ فوج نے صبح تقریباً 6.30 بجے دو کارگو کاپٹر (ڈرون) کو بالنوئی علاقے میں داخل ہوتے دیکھا۔ اس بار جب فائرنگ کی گئی تو وہ واپس چلا گیا ،اسی طرح تقریباً اسی وقت گلپور سیکٹر میں تعینات فوجیوں نے دو ڈرونز کو دراندازی کرتے دیکھا۔ یہاں بھی فائرنگ کے بعد دونوں فرار ہوگئے۔اس سے قبل 12 فروری کو پونچھ کے علاقے منکوٹ میں ڈرون کے ذریعے دراندازی کی کوشش کی گئی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔ پاکستان جموں و کشمیر میں منشیات اور ہتھیاروں کی سمگلنگ کے لیے ڈرون کا استعمال کر رہا ہے۔جموں و کشمیر پولیس نے حال ہی میں اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ کے لیے سرحد پر گھسنے والے ڈرون کے بارے میں اطلاع دینے والے کو 3 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں