2113280 44

تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سیکرٹری جنرل کی سید حسن نصر اللہ سے ملاقات

تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے آج (پیر) حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

زیاد النخالہ نے آج صبح سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کی اور فریقین نے غزہ اور مغربی کنارے کے تازہ ترین سیاسی اور میدانی حالات اور دیگر مزاحمتی محاذوں کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے فتح حاصل کرنے تک ثابت قدم رہنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور میدانی اور سیاسی سطح پر متوقع حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے ہفتے کے روز ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے بھی ملاقات کی، یہ ملاقاتیں صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد میں مزاحمتی محاذ کو زیادہ سے زیادہ ایک دوسرے سے مربوط کرنے کے مقصد سے منعقد کی گئی۔

نیز یہ ملاقاتیں ایسے وقت میں ہوئی ہیں کہ جب قابض صہیونی فوج رفح شہر میں داخل ہونے کی تیاری کر رہی ہے، ایک ایسی کارروائی جس پر کئی ممالک حتیٰ کہ امریکہ، فرانس اور جرمنی نے بھی احتجاج کیا ہے اور مصری حکومت نے بھی دھمکی دی ہے کہ اگر رفح پر حملہ ہوا تو وہ کیمپ ڈیوڈ معاہدے سے دستبردار ہو جائے گا۔

ان ملاقاتوں کے ساتھ ہی قابض صہیونی فوج بھی غزہ سے بڑی فوج کو لبنان کی سرحد کی طرف منتقل کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز اسرائیلی آرمی ریڈیو نے اطلاع دی کہ غزہ کے علاقے النصیرات میں تعینات حکومت کے 36ویں ڈویژن کو فوجی کمانڈروں کے درمیان ہفتوں کی بحث کے بعد بالآخر لبنان کی سرحد پر بھیج دیا گیا، ایک ایسی چیز جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل کو دو محاذوں پر لڑنے کے لیے فورسز اور سہولیات کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
(حوزہ نیوز)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں