ہڑتال سنگباری اب تاریخ کاحصہ نوجوان اب صلاحیتوںکامظاہراہ کررہے ہیں/منوج سنہا
سرینگر // جموں وکشمیر میں چاربرسوںامن ترقی خوشحالی قائم ہونے کے اپنے موقف کودہراتے ہوئے جموں کشمیرکے ایل جی نے کہاکہ ملک دشمن سرگرمیوں عسکریت پسندوںکے رابطے رکھنے کی پاداش میں 154کے ملازمین کو نوکری سے برخواست کردیاگیاسنگ بازی ہڑتال اب تاریخ کاحصہ بن گئے پہلے جموںوکشمیر کے لوگ امن خوشحالی اورترقی کی راہ پرگامزن ہے ۔وزیر اعظم ذاتی طورپرجموںوکشمیرکی تعمیروترقی عوامی مسائل کے ازالے بنیادی سہولیات کی فراہمی اوراسکیموںکوبروئے کارلانے کاسنجیدہ نوٹس لیتے ہے۔ بیرونی سرمایہ کاری ہمارے لئے آب حیات ثابت ہونے جارہاہے ۔اے پی آئی نیوزکے مطابق پرائیویٹ ادارے کی جانب سے گلوبل بزنس سمیت میں شرکت کے دوران منعقدکی گئی تقریب پرتقریر کرتے ہوئے جموںو کشمیرکے ایل جی نے کہاکہ حالات اب بدل گئے ہے جموںو کشمیر میںاب نہ توگولیاںگرجتی ہے اور نہ ہی لوگ خوف ودہشت میں مبتلاہیں ۔انہوںنے کہاکہ 370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں بدلاؤ زمینی سطح پردکھائی دے رہاہے ۔370کی آڑمیں عسکریت اور علیحدگی پسندی کوفروغ مل رہاتھا ۔سنگبازی نوجوانوں کاشغل بن گیاتھاہڑتالیں کرکے بازاروںکوویران اورسڑکوںکوسنسان بنایاجاتاتھاتاہم جب سے 370منسوخ ہوا قانون کی عملدرآمدشروع ہوئی اورآج جموںوکشمیر اپنی داستان بن گیاہے نہ وہ ہڑتالوںکادوررہااور نہ نوجوان سرکوںپرآکرپھتربازی کیاکرتے ہے ۔نوجوان کھیلوں ٹیکنالوجی کاروبار تعمیروترقی میں اپنے جوہردکھارہاہے اب نوجوان کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ قلم اورکتاب تھمادی گئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایک و ہ بھی وقت تھاجب نوجوان ترنگا لہرانے میں ہچکچاہٹ محسوس کررہاتھااور اب یہ بھی دورہے کہ تیس لاکھ کے قریب لوگ ترنگا لے کرسڑکوں پرآرہے ہیں وکست سنکلپ بھارت میں شرکت کرکے اپنے مستقبل کوتابناک بنارہے ہے ۔ایل جی نے کہاکہ تیس برسوںکے بعدسنیماکے دروازے کھولے گئے کوہ دورتھاجب پانچ بجے کے بعد بازار بندہوجاتے تھے اورسڑکیںویران ہوجاتی تھی آج نوجوان دریائی جہلم،جھیل ڈل کے دامن پررات گیارہ بجے تک آئیس کریم کھانے اورکھٹار بجانے میںمصروف رہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے بدلاؤزمین پرلایاہے تین برسوں کے دوران پانچ کروڑ سے زیادہ سیاحوں کاوادی واردہونایہ تاریخ ہے کیایہ صحیح نہیںکہ اب بھی ہوٹلوں،ہاوسبوٹوںمیں ملکی غیرملکی سیاحوںکوبکنگ نہیںہوپارہی ہے مئیٹک بکنگ ہوئی ہے ۔ایل جی نے کہاکہ بیرونی سرمایہ کاری ہمارے لئے آب حیا ت ثابت ہونے جارہی ہے ۔تاہم انہوںنے کہاملک دشمنی او رعسکر یت پسندوںکے ساتھ رابطہ رکھنے کے الزام میں سرکاری ملازمین کوبرطرف کیاگیاجوکوئی ملک دشمنی کاقرارپائے گئے بخشانہیںجائیگا ۔ انہوںنے کہاکامیابی ہمارے قدم چوم رہی ہے ہم ایک نئے جموںو کشمیرکاقیام عمل میں لانے میں کامیاب ہوگئے ہیں اورلوگ ہماری اسکیموں اور ہمارے منصوبوں کوعملانے میںبھرپورتعاون فراہم کررہے ہیں ۔