Download (6) 39

مرکزی وزیر خزانہ نے اپنی وزارت کی دس سالہ کار کردگی کاوائٹ پیپر ایوان میں پیش کیا

یوپی اے کے مقابلے میں ملک کو معاشی اور اقتصادی طورپرمضبوط مستحکم بنانے کاکیادعویٰ

سرینگر //مرکزی وزیر خزانہ نے اپنی وزارت کی دس سالہ کا رکردگی کے حوالے سے ایوان میں وائٹ پیپر پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوپی اے کے دس سالہ دوراقتدار میں این ڈی اے نے اپنی مدت کے دوران ملک کومعاشی اوراقتصادی طور پرمضبوط مستحکم بنادیاہے اور بھارت دنیاکی تیسری بڑی معیشت بن کرسامنے آ رہی ہے ۔برآمداد درآمداد کے توازن کوبرقراررکھاگیا مہنگائی پرقابوپالیاگیاعام انسان کے تقویت پہنچائی گئی ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق مرکزی وزیر خزانہ نرملاسیتارمن نے عبوری بجٹ 31جنوری کوپیش کرنے کے بعد اپنی وزارت کی دس سالہ کار کردگی کے سلسلے میں لوگ سبہا میں وائٹ پیپر پیش کیا۔انہوںنے کہاکہ عبوری بجٹ میں صرف اخراجات کوپورا کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہے اوراپریل مئی میں نئی حکومت لوگ سبہا میں بجٹ پیش کریگی تاہم انہوںنے اپنی دس سالہ کارکردگی کو یوپی اے کے مقابلے میں بہتر قرار دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی والی سربراہی والی حکومت میں اپنی مدت کے دوران نہ صرف مشکلات پر قابا پالیابلکہ معاشی اوراقتصادی طور پرملک کومضبوط مستحکم بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے اور یہی وجہ ہے کہ بھارت دنیاکی مضبوط مستحکم معیشت کی حیثیت سے اُبھر کرسامنے آرہاہے۔ انہون نے کہا2014میں جب این ڈی اے نے ضمام اقتدار ہاتھ میںلیاتو ملک کومعاشی اور اقتصادی طور پرکئی طرح کے مشکلات کاسامناتھااور این ڈی اے کی حکومت نے ایسی پالسیاں اختیار کی ضرورتوں کوپورا کرنے کے ساتھ ساتھ معاشی اوراقتصادی بدحالی پرقابو پالیاگیا اور ملک کو ایک نئی راہ دکھائی گئی ۔انہوںنے وائٹ پیپر میں کہ ملک میں ملک کی پیداوار درآمداداوربرآمداد میں توازن قائم کیاگیا جہاں 2014 میں ملک کوجن مشکلات سے گزرنا پڑرہاتھا ان پرقابوپالیاگیا ۔انہوںنے کہاکہ جن کلیان اسکیم نے حکومت کو اعتماد فراہم کیااو رلوگوں کے تعاون سے ہم نے تعمیرو ترقی کے ایک نئے دورکاآغاز کیا۔انہوں نے کہاجن کلیان اسکیم کے زریعے وکست بھارت کی بنیاد رکھنے میں مدد ملی۔ انہون نے کہاکہ 2024میں عبوری بجٹ کوصرف ضرورتوںکوپورا کرنے کے لئے پیش کیاگیااور رواں برس کے اپریل مئی میں نئی سرکار ملک کے لئے نئے بجٹ پیش کریگی ۔انہوںنے کہاکہ یوپی اے کے مقابلے میں این ڈی اے نے اپنی مدت میں ملک کو معاشی اور اقتصادی طور پر اونچا ئی پرلے جانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑدی ہے اور بھارت اس وقت دنیا میں مضبوط مستحکم معیشت کے طور پراُبھر کرسامنے آیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں