Img 20240206 Wa0091 39

کپواڑہ کا سابق فوجی اہلکار ملی ٹنٹ کیس میں نئی دلی سے گرفتار

موبائل فون اور سم کارڈ برآمد ، تفتیش جاری ، جموں کشمیر پولیس کو مطلع کیا گیا / دہلی پولیس

سرینگر // سرحدی ضلع کپواڑہ میں حالیہ میں لشکر کے ملی ٹنٹ ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کے بعد اس کے کلیدی ملز م کو نئی دلی سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق دہلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جموں و کشمیر پولیس کے ذریعہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں حال ہی میں بے نقاب کئے گئے ماڈیول کے کلیدی ملزم کو حراست میں لیا ہے ۔ اس سلسلے میں دہلی پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پولیس اسٹیشن نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے عملے نے حال ہی میں دہشت گردی کے ماڈیول کا پردہ فاش کرنے والے اہم سازش کاروں میں سے ایک کو گرفتار کیا ہے، جس کی شناخت ریاض احمد ساکنہ کپواڑہ کے بطور ہوئی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسے 4 فروری کو نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا تھا جہاں سے وہ فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔بیان میں کہا گیا کہ ریاض احمد خورشید احمد راتھر اور غلام سرور راتھر کے ساتھ مل کر ایل او سی کے پار سے ملی ٹنٹوں کے ذریعہ اسلحہ اور گولہ بارود حاصل کرنے میں ملوث تھا۔ 04 فروری کو جموں و کشمیر کی تحقیقاتی ایجنسیوں سے ایک خاص اطلاع ملی کہ ایک ریاض احمد راتھر حالیہ دہشت گردی کے ماڈیول کیس میں مطلوب ہے جس کا ان کے ذریعہ پردہ فاش کیا گیا تھا، جس میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اور مجرمانہ مواد برآمد کیا گیا تھا۔بیان میں لکھا ہے کہ اس سلسلے میں ایک کیس پہلے ہی مختلف دفعات کے پولیس اسٹیشن کرناہ کپواڑہ میں درج ہے جبکہ اس نے مزید کہا کہ مزید بتایا گیا کہ ریاض احمد مفرور ہے اور شام کے اوقات میں نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پہنچ جائے گا۔بیان کے مطابق دہلی پولیس نے ریاض احمد کی نقل و حرکت کا پتہ لگایا گیا جس کے بعد ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور انہیں اس وقت صبح سویرے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے ایگزٹ گیٹ نمبر 1 سے گرفتار کیا گیا جب وہ بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے سخت پوچھ گچھ کی گئی، اور یہ بات سامنے آئی کہ وہ اپنے دوست الطاف کے ساتھ جبل پور سے مہا کوشل ایکسپریس میں سوار ہوا تھا اور 03 فروری کی سہ پہر حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن پہنچا تھا۔وہاں سے وہ ایک آٹو لے کر این ڈی آر ایس پہنچے۔ ریاض احمد راتھر کسی اور ٹھکانے پر جانے والے تھے۔ اس پر شبہ ہے کہ اس نے خورشید احمد راتھر اور غلام سرور راتھر سے اسلحہ اور گولہ بارود کی کھیپ حاصل کی تھی۔خیال رہے کہ ریاض احمد اور اس کے دوست الطاف کو ہندوستانی فوج سے ریٹائر ہوئے ہیں۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے قبضے سے ایک موبائل فون اور سم کارڈ برآمد کیا گیا ہے اور اسے قانون کی مناسب دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور جموں و کشمیر کے متعلقہ تھانے کے پولیس اہلکاروں کو مزید ضروری کارروائی کیلئے مطلع کیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں