Launch Ceremony Of The Logo And Mascot Of Khelo India Winters Games 2024 2 750x430 66

کھیلو اِنڈیا وِنٹر گیمز 2024ءکیلئے لوگواور میسکوٹ کا لانچ کیا گیا

نئی دہلی /جموں / لداخ // لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیرمنوج سِنہا اور لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) بی ڈی مشرا نے آج کھیلو اِنڈیا وِنٹر گیمز2024 ءکے لئے لوگو اور میسکوٹ لانچ کیا۔

اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے مرکزی حکومت وزارتِ اَمورِ نوجوان و کھیل کود کو مُبارک باد پیش کی اور کھلاڑیوں ، اَفسروں اور آرگنائزنگ کمیٹیوں کے ممبران کو اَپنی نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔
اُنہوںنے کہا کہ کھیلو اِنڈیا وِنٹر گیمز برفانی پہاڑوں پر کھیلوں کی عمدگی، ہمت اور کردار کا اعزاز ہے اور یہ جموں و کشمیر یوٹی کے لئے کھیلوں کا ایک بہترین تماشہ ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سرمائی کھیلوں کے لئے میسکوٹ سنو لیپر ڈ ہمالیہ کے قدرتی ورثے کی علامت ہے اور وائلڈ لائف کے تحفظ اور تحفظ کے لئے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں جموں و کشمیریوٹی سرمائی کھیلوں کے لئے ایک ترجیحی مقام کے طور پر اُبھرا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سپورٹس فریٹرنیٹی، منتظمین اور شائقین ملک بھر کے کھلاڑیوں کی میزبانی کا بے صبری سے اِنتظار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سرمائی کھیلوں کے چوتھے ایڈیشن میں سنو سکیٹنگ، آئس ہاکی اور کرلنگ کو لداخ یوٹی میں منتقل کیاگیا ہے جبکہ دیگر کھیلوں کے مقابلے عالمی شہرت یافتہ سکی ریزورٹ گلمرگ میں منعقد کئے جائیں گے۔
اِفتتاحی تقریب میںسیکرٹری مرکزی سپورٹس محترمہ سجاتا چترویدی، لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو،کمشنر سیکرٹری سیاحت محترمہ یشا مدگل، سیکرٹری اَمورِ نوجوان و کھیل کود جموں و کشمیر سرمد حفیظ، اَفسران اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں