Pandith 750x430 33

حبہ کدل میں کشمیری پنڈت کے انتقال کے بعد آخری رسومات مسلم برادری نے کئے ادا

سرینگر //ہند مسلم روایتی بھائی چارے کی ایک اور مثال سرینگر کے حبہ کدل علاقے میں اس وقت دیکھنے کو ملی جب کشمیر ی پنڈت کی آخری رسومات میں مسلم برادری نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

سی این آئی کے مطابق حبہ کدل ٹینکی پورہ علاقے میں ایک کشمیری پنڈت کا انتقال ہوا جس کے بعد مقامی مسلمانوں نے پنڈت کی آخری رسومات ادا کرنے میں مدد کی۔

معلوم ہوا ہے کہ کشمیری پنڈت سوہن لال کا کل دیر رات اپنے گھر میں انتقال ہو گیا۔موت کی خبر بریک ہوتے ہی مسلمان پڑوسی ان کی رہائش گاہ پر جمع ہوگئے۔بعد ازاں، انہوں نے پنڈت خاندان کی مرحوم سوہن لال کی آخری رسومات ادا کرنے میں مدد کی ۔ یہاںیہ بات قابل ذکر ہے کہ ایسا پہلی بار نہیں بلکہ اس سے قبل بھی کئی بار ہوا جب مسلمانوں نے کشمیر ی پنڈت کی آخری رسومات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں