33364264 53e8 4fac B88c 2fabad6ba14b 33

لڑکیوں کو سیکھنے ، پڑھنے اور آگے بڑھنے کا موقع ملے ملک میں ایسا ماحول قائم کرنے کیلئے ہم پر عزم ۔ وزیر اعظم

بچیوں کا قومی دن پورے ملک میں منایا گیا
لڑکیوں کے حقوق کے بارے میں بیداری کرنا مقصد

سرینگر//بھارت میں آج بچیوں کا قومی دن منایا جارہا ہے ۔ اس دن کا مقصد لڑکیوں کے حقوق کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا اور ان ان تعلیمی آزادی فراہم کرنا ہے ۔ یہ دن ہر سال 24جنوری کو منایا جاتا ہے ۔دریں اثناء وزیراعظم نریندر مودی نے بچیوں کے قومی دن کے موقع پر بچیوں کے ناقابل تسخیر جذبے اور کارناموں کو سلام کیا ہے۔ جناب مودی نے تمام شعبوں میں ہر لڑکی کی بھرپور صلاحیت کو بھی تسلیم کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران ہماری حکومت ایک ایسے ملک کی تعمیر کے لیے بہت سی کوششیں کر رہی ہے جہاں ہر لڑکی کو سیکھنے، بڑھنے اور پھلنے پھولنے کا موقع ملے ۔وائس آف انڈیا کے مطابق آج بچیوں کا قومی دن منایا جارہا ہے۔یہ دن ہرسال 24 جنوری کو منایاجاتا ہے۔ بچیوں کے قومی دن منائے جانے کے پس پشت مقصد ملک کی لڑکیوں کو سبھی طرح کی مدد اور مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس کا مقصد بچیوں کے حقوق کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا اور بچیوں کی تعلیم ان کی صحت اورتغذیہ کی اہمیت پر بیداری کو بڑھانا بھی ہے۔ثقافت کی وزارت آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طورپر رنگولی اتسو امنگ منعقد کرے گی۔اس طرح کی تجویز ہے کہ اس تقریب میں شرکت کرنے والی ٹیمیں خواتین’’ مجاہدین آزادی‘‘ یا ملک کی رول ماڈل خاتون کے نام پر سڑکوں اور چوراہوں پرتقریباً ایک کلومیٹر لمبی رنگولی بنائیں گی۔رنگولی بنانے کا یہ کام ملک بھر کے 50 سے زیادہ مقامات پر کیاجارہا ہے۔وزارت نے کہاہے کہ اس تقریب کے ذریعہ بچیوں کا دن اور آزادی کا امرت مہوتسو منانے کا یہ ایک زبردست موقع ہوگا۔آزادی کا امرت مہوتسو ترقی پسند بھارت کے 75 سال منانے اور اس کے عوام کی شاندار تاریخ، ثقافت اور حصولیابیوں کو منانے کا حکومت ہند کا ایک قدم ہے۔دریں اثناء وزیراعظم نریندر مودی نے بچیوں کے قومی دن کے موقع پر بچیوں کے ناقابل تسخیر جذبے اور کارناموں کو سلام کیا ہے۔ جناب مودی نے تمام شعبوں میں ہر لڑکی کی بھرپور صلاحیت کو بھی تسلیم کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران ہماری حکومت ایک ایسے ملک کی تعمیر کے لیے بہت سی کوششیں کر رہی ہے جہاں ہر لڑکی کو سیکھنے، بڑھنے اور پھلنے پھولنے کا موقع ملے۔ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛‘‘بچیوں کے قومی دن کے موقع پر، ہم بچیوں کے ناقابل تسخیر جذبے اور کارناموں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم تمام شعبوں میں ہر لڑکی کی بھرپور صلاحیت کو بھی تسلیم کرتے ہیں۔ وہ تبدیلی لانے والی ہیں جو ہمارے ملک اور معاشرے کو بہتر بناتے ہیں۔ گزشتہ دہائی کے دوران، ہماری حکومت ایک ایسے ملک کی تعمیر کے لیے بہت سی کوششیں کر رہی ہے جہاں ہر لڑکی کو سیکھنے، بڑھنے اور پھلنے پھولنے کا موقع ملے۔ مودی حکومت نے 2015 میں اپنی فلیگ شپ اسکیم ‘بیٹی بچاو? بیٹی پڑھاو?، شروع کی تھی تاکہ بچوں کی جنس کے تناسب کو بڑھایا جا سکے اور لڑکیوں کو مختلف اقدامات کے ذریعے بااختیار بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں