4666729 35

امریکی حملے ملک کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں، عراقی مسلح افواج کے ترجمان

عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے ترجمان نے ملک کے فوجی مراکز پر امریکی جارحانہ حملوں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

المیادینٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراق کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے ترجمان یحییٰ رسول نے زور دے کر کہا کہ عراقی فوج اور حشد الشعبی فورسز کے خلاف امریکی حملے ناقابل قبول ہیں. یہ حملے عراق کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی اور غیر ذمہ دارانہ کشیدگی میں اضافے کا باعث ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امن و سلامتی کی حمایت اور عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے والی جارحیت کو روکنے میں اپنی ذمہ داری کو پورا کرے۔

عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ ہم اس آپریشن کو ایک دشمنانہ اقدام سمجھتے ہیں اور اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔

قبل ازیں عراقی حکومت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عراقی سیکورٹی اور فوجی مراکز پر حالیہ امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بغداد اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والے سیکورٹی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

بغداد نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے امریکی حملوں کے خلاف تمام قانونی اقدامات اٹھائے ہیں، جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں واشنگٹن کے خلاف شکایت بھی شامل ہے۔

عراقی حکومت نے امریکہ کے اقدامات کے خلاف ضروری شواہد جمع کرنے اور بین الاقوامی فورمز بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بغداد کے موقف کی حمایت کرنے کے لیے عراقی قومی سلامتی کے مشیر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں قابض امریکی فوج نے عراق میں متعدد کارروائیوں کے دوران اس ملک کی مزاحمتی فورسز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر متعدد عراقیوں کو شہید کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں