Download (13) 27

ہمار ا مقصد ایک مضبوط اور خوشحال ہندوستان کی تعمیر جو اس کی ثقافت اور روایات میں جڑا ہوا

یہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے کہ بھارت نے ماضی میں اپنے دشمنوں کو شکست دی ہے اور کئی جنگیں جیتی ہیں/ راجناتھ سنگھ
حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ملک کو ہر سہولیات سے لیس کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی

سرینگر // اگر کبھی جنگ لڑنے کی ضرورت پڑی تو پورا ملک ہماری مسلح افواج کے پیچھے ہو گا کا اعلان کرتے ہوئے وزیر دفاع راجنا تھ سنگھ نے کہا کہ یہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے کہ بھارت نے ماضی میں اپنے دشمنوں کو شکست دی ہے اور کئی جنگیں جیتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ملک کو ہر سہولیات لیس کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔ نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ ملک کو چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ہر طرح کی سہولیات سے لیس کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی جو تیزی سے ابھرتے ہوئے عالمی سلامتی کے منظر نامے کی وجہ سے پیدا ہو سکتے ہیں۔انہوں نے ملک کے فول پروف سیکورٹی انفراسٹرکچر کو ٹیم ورک کی بہترین مثالوں میں سے ایک قرار دیا، اور زور دے کر کہا کہ ’’اگر کبھی لڑنے کی ضرورت پڑے تو مسلح افواج کے پیچھے پورا ملک کھڑا ہوگا ‘‘۔ سنگھ نے کہا کہ یہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے کہ ہندوستان نے ماضی میں اپنے دشمنوں کو شکست دی ہے اور کئی جنگیں جیتی ہیں۔انہوں نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ جہاں مسلح افواج قوم کو ہر قسم کے خطرات سے بچا رہی ہیں وہیں سائنسدان، انجینئرز، سول افسران اور دیگر ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر مدد فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کبھی جنگ لڑنے کی ضرورت پڑی تو پورا ملک ہماری مسلح افواج کے پیچھے ہو گا۔ یہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے کہ بھارت نے ماضی میں اپنے دشمنوں کو شکست دی ہے اور کئی جنگیں جیتی ہیں۔راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے قوم کو چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے لیس کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی ہے جو تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی سلامتی کے منظر نامے کی وجہ سے پیدا ہو سکتے ہیں۔تاہم، انہوں نے کہا کہ جہاں وقت کے ساتھ تبدیلی ضروری ہے، وہیں ملک کے شاندار ماضی سے جڑے رہنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔سنگھ نے کہا، ’’مقصد ایک مضبوط اور خوشحال ہندوستان کی تعمیر ہے، جو اس کی ثقافت اور روایات میں جڑا ہوا ہے‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں