Download (8) 49

’’ ہندوستان کا بہترین دور آ رہا ہے اور ہمیں اس کی ترقی کیلئے خود کو وقف کرنا چاہئے‘‘/ وزیر اعظم مودی

بی جے پی ہندوستان کی واحد پارٹی ہے جس کے پاس تیز رفتار ترقی ٹریک ریکارڈ اور مستقبل کیلئے واضح نظریہ
بی جے پی سیاسی تحریک نہیں بلکہ ایک سماجی تحریک بھی ہے جو سماجی و اقتصادی حالات کو بدلنے کیلئے کام کر رہی ہے

سرینگر // بی جے پی ہندوستان کی واحد پارٹی ہے جس کے پاس تیز رفتار ترقی کا ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ اور مستقبل کیلئے ایک واضح نظریہ ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پارٹی اب محض ایک سیاسی تحریک نہیں ہے بلکہ ایک سماجی تحریک بھی ہے جو سماجی و اقتصادی حالات کو بدلنے کیلئے کام کر رہی ہے۔ کوچی میں میرین ڈرائیو پر ’شکتی کیندروں‘ کے تقریباً 6,000 انچارجوں کی پارٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے شہریوں کی فلاح و بہبود کو بڑھانے کیلئے اپنی حکومت کی جانب سے نافذ کیے گئے متنوع اقدامات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ نو سالوں میں ہندوستان میں تقریباً 25 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا گیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا ’’اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم نے ایک ترقی یافتہ ملک کے لیے جو سمت اختیار کی ہے، وہ درست ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا ’’بی جے پی ہندوستان کی واحد پارٹی ہے جس کا تیز رفتار ترقی اور مستقبل کیلئے واضح نظریہ کا ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ ہے‘‘۔وزیر اعظم نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو یہ پیغام دیں کہ کیرالہ میں ایل ڈی ایف اور یو ڈی ایف کا ٹریک ریکارڈ بدعنوانی کی تاریخ کا مترادف ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے پارٹی لیڈران و کارکنوں پر زوردیا ہے کہ وہ سرحدی دیہاتوں علاقوں کا دورہ کرکے وہاں کے لوگوں سے بات چیت کرنے مسائل کو حل کرنے اور ان کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں ۔وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کا بہترین دور آ رہا ہے اور “ہمیں اس کی ترقی کے لئے خود کو وقف کرنا چاہئے”۔وزیر اعظم مودی نے اجتماع سے کہا کہ بی جے پی اب محض ایک سیاسی تحریک نہیں ہے بلکہ ایک سماجی تحریک بھی ہے جو سماجی و اقتصادی حالات کو بدلنے کیلئے کام کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں