Download (8) 23

چار برسوں سے جموں و کشمیر میں ہرایک معاملے میں انقلابی نوعیت کی تبدیلیاں لائی گئی /روندررینا

سرینگر // ترقی کے ایجنڈے پر جموں و کشمیر سمیت ملک بھر میں پارلیمنٹ الیکشن لڑنے کاعندیہ دیتے ہوئے بی جے پی کے سٹیٹ پریذیڈنٹ نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں چار برسوں کے دوران لوگوں کامزاج سوچ بدل گیاہیں 370-35Aکے نام پر اب نہ تو استحصال کیاجائیگا او رنہ ہی ووٹ مانگے جائے گے ۔ ملک بھر میں پارلیمنٹ الیکشن کا بگل بجنے کا عندیہ دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سٹیٹ پریذیڈنٹ روندر رینانے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر سمیت ملک بھر میں ترقی کے ایجنڈے پر رائے دہندگان سے ووٹ دینے کی اپیل کریگی اور ملک کاعوام وزیراعظم کو ایک دفعہ پھر باری اکثریت سے اقتدار میں لائے گی ۔انہوں نے کہا پچھلے دس برسوں کی کا رکردگی عوام کے سامنے ہے اور وزیراعظم نے ہمیشہ غریبوں کی طرف اپنی توجہ مبزول کی اور ایک درجن سے زیادہ ایسی اسکیموں کوبروئے کار لایاجو غریبی کی سطح سے نیچے زندگی بسرکرنے والے کنبوں کو غربت سے باہر نکالنے کے لئے عملائی گئی ۔انہوںنے کہاجندھن یوجنااسکیم ،اجولا،اجالااسکیموں کے زریعے ملک بھر میں غریب کنبوں کوراحت پہنچی بے گھر لوگوں کوگھرفراہم کئے گئے، جبکہ کسانوں کی امدانی دوگناکرنے انہیں میعاری بیچ جراثیم کش ادویات فراہم کرنے کے لئے اقدمات اٹھائے گئے ۔انہوںنے کہاکہ جموں و کشمیرمیں پچھلے چار برسوں سے انقلابی نوعیت کی اقدامات اٹھائے گئے ہے شفافیت لائی گئی تعمیروترقی کے ایک نئے دورکاآغاز ہوچکاہے بے روز گاری پرقابو پانے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے سرکاری اداروں میں خالی پڑی اسامیوں کوفاسٹ ٹریک بنیادوں پرپرُ کیاجارہاہے اور عوام کے مشکلات کاازالہ کرنے کے لئے سرکار کوان کے دہلیزوں تک پہنچاناپورے ملک میں لوگوں کو سہولیات بہم پہنچانے کے لئے وزیراعظم کی سربراہی میں اقدامات اٹھائے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ ہم ترقی کے ایجنڈے کے نام پرعوام سے ووٹ طلب کرینگے ۔370-35Aکی داستان کواب ماضی کاحصہ قرار دیتے ہوئے کہااس نام پرنہ تواب ووٹ مانگے جاسکتے ہے اور نہ ہی لوگوں کوگمراہ کیاجاسکتاہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں