Images (2) 32

جموں وکشمیر میں بھی کروناوائرس کی بیماری نے دستک دی ایک شخص کوکروناٹین کردیاگیا

فکرو تشویش میں مبتلاہونے کی ضرورت نہیں زکام، بخار ،گلے کے درد میں لوگوں کوڈاکٹروں سے رابطہ کرنا چاہئے /پرنسپل میڈیکل کالج جموں

سرینگر // جموں وکشمیر میں کرونا وائرس کی وبائی بیماری نے دی دستک ایک شہری کاٹیسٹ مثبت آ نے کے بعد ا سے اپنے ہی گھر میںکروناٹین کردیاگیا۔پرنسپل میڈیکل کالج جموں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایک شہری کاٹیسٹ مثبت آ نے کے بعد اس سے کرونا ٹین کردیاگیاہے لوگوں کوفکر وتشویش میں مبتلاہونے کی ضرورت نہیں تاہم اگرکوئی شہری نزلہ ،بخار یاگلے کے درد میںمبتلاہے اسے فوری طور راپناٹیسٹ کرانا چا ہے تاکہ بروقت علاج ہوسکے ۔ مرکزی زیر انتظام علاقے جموںو کشمیرمیں بھی وبائی بیماری نے دستک دی ہے جموں کاایک شہری کروناوائرس کی وبائی بیماری کی لپیٹ میں آگیاہے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اس سے اپنے ہی گھر میں اگرچہ کروناٹین کردیاگیاہے مزکورہ شہری کے بارے میں بتایاجاتاہے کہ ا سے سفر کی کوئی ہسٹری نہیں تاہم بیرون ممالک سے آئے ہوئے ایک شہری سے ا سکے رابطہ ہونے کی جانکاری ملی ہے ۔پرنسپل میڈیکل کالج جموں ڈاکٹراشتوش نے ا س بات کی تصدیق کی کہ ایک شخص کاٹیسٹ مثبت پایاگیاہے ا سے اپنے ہی گھر میں نگاہ داشت میں رکھاگیاہے ۔لوگوں کو فکروتشویش میں مبتلاہونے کی ضرورت نہیں تاہم ماسک کااستعمال کرے بیڑبھاڑ سے دور رہیں۔ انہوںنے کہاکہ اگرکوئی شخص زکام ،بخار یاگلے کے درد میں مبتلا ہے اس سے فوری طور پر ڈاکٹر کے ساتھ را بطہ قائم کرنا چاہئے بروقت علاج ہونے سے کسی مشکل میں مبتلا نہ ہوجائے لوگوں سے یہی تلقین کی جاتی ہیں کہ علاج سے زیادہ احتیاط کی طرف توجہ مرکوز کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں