Download (8) 25

اساتذہ کوپوٹل پرتصویر کے ساتھ اپنی حاضری کا ثبوت دیناہوگا

محکمہ تعلیم کی جانب سے ایک اور حکم نامہ جاری

سرینگر// محکمہ تعلیم کی جانب سے اساتذہ کے لئے ایک اور حکم نامہ ،ڈیوٹی کے دوران پوٹل پر اپنے فوٹو سمیت موجودگی کااظہار کرنا ہوگا اور تمام چیف ایجوکیشن افسروں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ اساتذہ کی حاضری پرکڑی نظررکھے غیرسنجیدگی لاپرواہی کاجوبھی مظاہراہ کرے اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے سے گریز نہیں کیاجائیگا ۔محکمہ تعلیم کورواں برس کے دوران کئی شکایتیں موصول ہوئی اور کئی علاقوں میں اساتذہ نے اپنے بدلے تعلیم یافتہ بے روز گاروں کواسکولوں میں درس تدریس کے لئے تعینات کرکے انہیںتھوڑی سی اجرت فراہم کرتے تھے او رخود اساتذہ تجارت کیاکرتے تھے ۔کشتواڑ،دودہ اورجموں وکشمیرکے دوسرے علاقوں میںکے واقعات سامنے آئے جہاں اساتذہ نے کرایہ پر لوگوں کو حاصل کرکے انہیں درس و تدریس کے لئے انہیں معمول کیاتھااو رخودوہ دوسرے کاموں میں مشغول تھے ۔محکمہ تعلیم نے ایک حکم نامہ جاری کیاہے اسکولوں میں تعینات اساتذہ پوٹل پرانی حاضری اور فوٹوچسپاکرینگے تاکہ ان کی ڈیوٹی پرہونے کاثبوت مل سکے۔ ڈائریکٹر اسکول کشمیر نے تمام چیف ایجوکیشن افسروں کوہدایت کی کہ وہ آن لائن درس تدریس اور اساتذہ کی ڈیوٹی پرکڑی نظررکھے جو اساتذہ لاپرواہی غیر سنجیدگی کاماہراہ کرے ان کے بارے میں جانکاری فراہم کرے تاکہ قانونی کارروائی عمل میںلائی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں