170821116 41

فلسطینی مزاحمت کاروں کی بڑی کامیابی، صیہونی حکومت کے جاسوسوں کا گروہ گرفتار

غزہ//فلسطینی مزاحمت کی سیکورٹی فورسز کی کمان نے 7 اکتوبر 2023کو الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے دوران حاصل کی گئی دستاویزات کی بنیاد پر صیہونی حکومت کے جاسوسوں کے ایک گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

فلسطینی مزاحمت کے سیکورٹی اہلکاروں نے گذشتہ دو دنوں میں غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی حکومت کے متعدد کارندوں اور کرائے کے فوجیوں کو گرفتار کیا ہے۔

المجد الامنی ویب سائٹ کے مطابق، الاقصیٰ طوفان آپریشن کے دوران صیہونی جاسوسوں کی خطرناک معلومات اور دستاویزات حاصل ہوئی ہیں جن میں ماضی میں صیہونی غاصب حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے تمام افراد کے نام شامل ہیں۔ ان جاسوسوں پر مشتمل ایک گروہ مزاحمتی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع نے وضاحت کی کہ غزہ کی پٹی میں مزاحمت کی سیکیورٹی کمانڈ نے اسٹریٹجک معلومات حاصل کیا ہیں جس میں صیہونی سیکیورٹی سے متعلق معلومات شامل ہیں کہ کس طرح شاباک (اسرائیلی حکومت کی داخلی سیکیورٹی ایجنسی) غزہ کی پٹی کے اندر اپنے کارندوں کے ساتھ بات چیت اور کام کرتی ہے۔ فلسطینی مجاہدوں کی اس کامیابی نے الاقصیٰ طوفانی جنگ کے دوران غزہ میں صہیونی انٹیلی جنس ادارے کے کام کو بہت مشکل بنا دیا ہے۔

گرفتار ہونے والےجاسوسوں میں سے ایک نے اعتراف کیا کہ الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز میں اسے “شاباک” کے انٹیلی جنس افسر نے مزاحمتی کمانڈروں کے گھروں اور اس کے علاقے کے قریب کچھ زرعی زمینوں اور کسی بھی نقل و حرکت کے بارے میں نگرانی کرنے کے لیے مامور کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں