Img 20231219 Wa0074 31

ایام فاطمیہ کے سلسلے میں کرگل کالونی بٹھنڈی سے جلوس عزاء برآمد

جموں//ایام فاطمیہ کے سلسلے میں جموں و کشمیر کے گوشہ و کنار میں مجالسوں کا اہتمام ہوا اس سلسلے میں حسبِ دستور امام بارگاہ بقیتہ اللہ کرگل کالونی جموں سے جلوس عزاء برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہو کر عزا خانہ حضرت زہرا(س) بٹھنڈی جموں میں اختتام پذیر ہوا۔اس جلوس عزاء میں علمائے کرام اور زاکرین حضرات نے حضرت زھرا سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ اور مظلومانہ شہادت پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو پوری بشریت خاص طور پر خواتین کے لئے نمونہ کامل قرار دیا انہوں نے کہا کہ آپ کی سیرت پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے تاکہ دور حاضر کے تمام چلینجز سے بآسانی نمٹا جاسکے۔جلوس عزاء میں رحمتہ للعالمین فاونڈیشن کے چیرمین شیخ فردوس علی نے بھی شرکت کی اور اپنے تقریر میں انہوں نے کہا کہ ہمیں حضرت زھرا سلام اللہ علیہا ہمارے لئے رول ماڈل ہے اس عظیم ہستی کو گھر گھر ،نگرنگر،بلکہ عالمگیر سطح پر متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔شیخ فردوس نے کہا کہ خاتون جنت نے جو شہادت اسلام کی بقاء کےلئے پیش کی اس سے ہماری بیٹیوں کو درس حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔فردوس صاحب سعودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزارِ بقیع کو ازسرِ نو تعمیر کیاجائے جو 1996 میں بڑی بے دردی کے ساتھ منہدم کیا گیا۔
ہمیں حضرت زھرا کو تاقیامت یاد رکھنا ہوگا اس پر ہوئے ظلم کو پوری دنیا کے سامنے بیان کرنا ہوگا۔یہ جلوس شعیہ فیڈریشن جموں،جامعہ امام خمینی کرگل،انجمن حسینی سنٹرل بٹھنڈی جموں اور رحمتہ للعالمین فوونڈیشن کشمیر کے مشترکہتعاون کی قیادت میں برآمد ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں