170579401 93

دو ریاستی حل مسئلہ فلسطین کے حل میں مددگار نہیں ہے، / ایرانی وزیر خارجہ

ایران// ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دو ریاستی حل مسئلہ فلسطین کے حل میں مددگار ثابت نہیں ہوگا۔

پیر کی شام دوحہ ایسوسی ایشن کے ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے مسئلہ فلسطین کے حل کے بارے میں تہران کی سفارتی اور حقیقی تجاویز پر روشنی ڈالی

ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تہران سمجھتا ہے کہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں سرزمین فلسطین میں ریفرنڈم کا انعقاد ہی اس مسئلہ کے پائيدارحل میں مددگار ہوگا۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے سلامتی کونسل میں ویٹو کے حالیہ استعمال سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن غاصب صیہونی حکومت کی بھرپور حمایت کر رہا ہے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائيل کے جرائم میں برابر کا شریک ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اسرائیل نے سرزمین فلسطین پرغاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور دو ریاستی حل کے ذریعے اس معاملے کو ختم نہیں کیا جاسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ سرزمین فلسطین میں ریفرنڈم کے ذریعے صرف ایک حکومت قائم ہونا چاہیے اور حتی یہودیوں (فلسطینی الاصل) کو بھی اس ریفرنڈم میں شریک کیا جانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں