Download (9) 59

سال 2019کے بعد ’’نیا کشمیر ‘‘ ہمارے سامنے ،علیحدگی پسندی اور پتھراؤ اب ماضی کی باتیں

ترقی نے وادی میں زندگی کو نیا معنی بخشا ہے، جو کبھی تشدد سے ٹوٹ چکی تھی/ امیت شاہ
اب پورا خطہ سریلی موسیقی اور ثقافتی سیاحت سے گونج رہا ہے اور اتحاد کے بندھن مضبوط ہوئے ہیں

سرینگر //سال 2019کے بعد ’’نیا کشمیر ‘‘ ہمارے سامنے ہیں کی بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد غریبوں کے حقوق بحال ہوئے اور علیحدگی پسندی اور پتھراؤ اب ماضی کی باتیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں کہ ترقی کے ثمرات نہ صرف آپ تک پہنچیں بلکہ ہمارے معاشرے کے سب سے کمزور اور پسماندہ طبقوں تک بھی پہنچیں جنہیں دفعہ370 کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے جموں کشمیر سے دفعہ 370کی منسوخی سے متعلق عرضیوں پر تاریخی فیصلہ سنانے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں قانون سازی کی اور سابقہ ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تبدیل کر دیا، کہا کہ وزیر اعظم مودی نے پانچ سال قبل ایک بصیرت والا فیصلہ لیا تھا جس سے جموں و کشمیر میں امن اور معمولات آئے۔انہوں نے کہا ’’میں دفعہ 370 کو ختم کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھنے والے سپریم کورٹ آف انڈیا کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ 5 اگست 2019 کو، وزیر اعظم نریندر مودی نے دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کا ایک بصیرت انگیز فیصلہ لیا۔ تب سے جموں و کشمیر میں امن اور معمولات لوٹ آئے ہیں‘‘۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ترقی نے وادی میں زندگی کو نیا معنی بخشا ہے، جو کبھی تشدد سے ٹوٹ چکی تھی۔امیت شاہ نے کہا کہ سیاحت اور زراعت کے شعبوں میں خوشحالی نے جموں و کشمیر اور لداخ دونوں کے باشندوں کی آمدنی کی سطح کو بڑھایا ہے۔انہوں نے کہا ’’دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد غریبوں کے حقوق بحال ہوئے ہیں اور علیحدگی پسندی اور پتھراؤ اب ماضی کی باتیں ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ اب پورا خطہ سریلی موسیقی اور ثقافتی سیاحت سے گونج رہا ہے اور اتحاد کے بندھن مضبوط ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی سالمیت کو ’’بھارت‘‘ کے ساتھ مضبوط کیا گیا ہے۔وزیر نے کہا’’یہ ایک بار پھر جموں، کشمیر اور لداخ ہے جو ہمیشہ ہماری قوم کا تھا اور رہے گا‘‘۔امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت جموں، کشمیر اور لداخ میں دیرپا امن قائم کرنے اور خطے کی ہمہ جہت ترقی کیلئے پرعزم ہے۔وزیر داخلہ نے کہا’’چاہے یہ نئی ترغیبات کے ساتھ مقامی معیشت کو فروغ دے رہا ہو، جدید ترین تعلیمی انفراسٹرکچر کی تعمیر ہو، یا فلاحی فوائد کے ساتھ غریبوں کو بااختیار بنانا ہو، ہم خطے کے لیے اپنی تمام تر قوتیں بروئے کار لاتے رہیں گے‘‘۔ انہوں نے کہاکہ دفعہ 370 کو منسوخ کرکے وزیر اعظم مودی نے نہ صرف ایک نیا باب لکھا ہے بلکہ ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کو بھی نئی طاقت دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں