4c3s2ab70567472euyg 800c450 38

غاصب صیہونی حکومت کے بد ترین اور برے دن آنے والے ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

ایران// اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمان آل ثانی سے ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں غزہ اور غرب اردن کے مغربی کنارے کی تازہ ترین صورت حال اور فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جاری جارحیت پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے غزہ اور غرب اردن میں نہتھے فلسطینیوں کے خلاف جاری صیہونی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کی اور جنگی جرائم، نسل کشی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلا ف ورزیاں روکے جانے کے لئے عالمی برادری کے فوری اور موثر اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں فریقوں نے اسی طرح فلسطینی عوام کے لئے انسان دوستانہ وسیع امداد بھیجے جانے کی ضرورت پر بھی تاکید کی ۔ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے غزہ کے شہریوں کے خلاف صیہونی جارحیت بند کرانے کے لئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی کوششوں کی حمایت کی اور بین الاقوامی برادری کی توجہ کے مرکز کی حیثیت سے غزہ اور غرب اردن میں سیاسی راہ حل کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مجوزہ قرارداد پر توجہ مرکوز کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی استقامت نے صیہونی جارحیت کا اب تک بھرپور جواب دیا ہے اور اس رو سے غاصب صیہونی حکومت کے بد ترین دن آنے والے ہیں جو بہت زیادہ سخت اور وحشتناک ثابت ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں