170732804 74

غزہ میں صیہونی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار 207 ہوگئ جن میں 70 فیصد بچے اور خواتین ہیں

غزہ میں صیہونی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار 207 ہوگئ جن میں 70 فیصد بچے اور خواتین ہیں

غزہ //غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر سے اب تک صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 15207 ہوگئی ہے۔

فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ د ی ہے کہ غزہ میں محکمہ صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے سنیچر کی شام کو اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جمعہ کو صیہونیوں کے حملے دوبارہ شروع ہونے کے بعد اب تک 193 فلسطینی شہید اور 600 زخمی ہوئے ہیں ۔

انھوں نے بتایا کہ سات اکتوبر سے اب تک صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار 207 ہوچکی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ غزہ میں صیہونی فوج کے حملوں میں زخمیوں کی تعداد 40 ہزار 652 ہوگئی ہے۔

غزہ کے محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والوں میں ستر فیصد بچے اور خواتین ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ غاصب صیہونی فوجی جان بوجھ کر اسپتالوں پر حملے کررہے ہیں تاکہ وہ پوری طرح بند ہوجائیں ۔

فلسطینی محکمہ صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ غزہ میں اس وقت 80 ہزار لوگوں کو فوری طور پر خوراک اور دواؤں کی ضرورت ہے جبکہ وحشیانہ بمباریوں نے بھی ان کی جان کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے دعوے کے برخلاف اس وقت غزہ میں عوام کے لئے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ غزہ میں 6 دن کی عبوری جنگ بندی کے بعد غاصب صیہونی حکومت نے جمعے کی صبح سے دوبارہ حملے شروع کردیئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں