2022243 117

طوفان الاقصٰی کے بعد، غاصب اسرائیل سے نفرت میں کئی گنا اضافہ ہوا

طوفان الاقصٰی کے بعد، غاصب اسرائیل سے نفرت میں کئی گنا اضافہ ہوا

ایران // حجت الاسلام والمسلمین حاجی صادقی نے بین الاقوامی سطح پر غاصب اسرائیل اور امریکہ سے پیدا ہونے والی نفرتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج مختلف ممالک میں، عالمی استکبار، غاصب اسرائیل اور امریکہ کی نسبت پیدا ہونے والی نفرتیں قابلِ قدر ہیں۔

سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین عبداللہ حاجی صادقی نے ہفتۂ بسیج کی مناسبت سے حوزہ علمیه اصفہان میں اساتذہ اور بسیجی اہلکاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا مقدس نظام، خداوند عالم کی بڑی نعمتوں میں سے ہے اور اسی طرح بسیج بھی امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی عظیم الشان یادگار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بسیج، ایک فکر اور ایک ایسا طرزِ زندگی ہے کہ جس کی جڑیں علوی، فاطمی اور حسینی ثقافت سے ملتی ہیں، لہٰذا ہمیں بسیجی ہونے پر فخر کرنا چاہیئے۔

حجت الاسلام حاجی صادقی نے کہا کہ ہم رضاکارانہ طور پر خدمات کی انجام دہی کی ثقافت کو حضرت فاطمه زہراء اور امام حسین علیہما السّلام سے سیکھا ہے۔ بسیج کا مطلب یعنی دین کیلئے سب کچھ قربان کرنا ہے۔

سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے نمائندے نے طوفان الاقصٰی آپریشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن ہر لحاظ سے بے نظیر تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غاصب اسرائیل کے جنگی اصول یہ تھے کہ جنگ ان کی سرزمین پر نہ ہو، لیکن مزاحمتی گروہ نے قابض ریاست کے اندر تک جنگ کو پھیلا دیا۔

حجت الاسلام صادقی نے طوفان الاقصٰی کو غاصب اسرائیل کی جارحیت کا جواب قرار دیا اور کہا کہ غاصب اسرائیل نے طوفان الاقصٰی آپریشن سے قبل، 17 مرتبہ غزہ پر جبکہ 10 مرتبہ مغربی کنارے پر حملہ کیا تھا۔

انہوں نے بین الاقوامی سطح پر غاصب اسرائیل اور امریکہ کی نسبت پیدا ہونے والی نفرتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج مختلف ممالک میں، عالمی استکبار، غاصب اسرائیل اور امریکہ کی نسبت میں پیدا ہونے والی نفرتیں قابلِ قدر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں