ایران اور ایجنسی کے درمیان تعاون کو غیر تعمیری بیانات سے چھپایا نہیں ہے۔ اسرائيل کو غزہ پر حملوں سے روکا جائے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ایران // ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے 3 یورپی ممالک کے بیان کے بارے میں کہا ہے کہ ویانا میں ایرانی مندوب کی طرف سے بیان کا واضح جواب دیا جاچکا ہے
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ JCPOA مذاکرات باہمی ذمہ داریوں پر مبنی ہیں، کیونکہ باہمی تعاون بین الاقوامی قانون کا مسلمہ اصول ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں مکمل طور پر پرامن،NPT کے مطابق ہیں اور آئی اے ای اے کی نگرانی میں انجام پارہی ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ آج غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا آخری دن ہے، ایران توقع کرتا ہے کہ جنگ بندی جاری رہے گی اور صیہونی حکومت کو اپنے جنگی جرائم کے اعادہ کا موقع نہیں دیا جائے گا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عالمی برداری غزہ کے خلاف جنگ کے خاتمے کا کھل کر مطالبہ کر رہی ہے اور عارضی جنگ بندی کو مستقل کرنے کے لیے قطر کی کوششیں جاری ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خطے میں امریکی بحری جہازوں کی موجودگی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکی حکومت کا کردار ہمیشہ خطے میں عدم استحکام اور عدم تحفظ کا باعث بنا ہے۔
ناصر کنعانی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران نے ہمیشہ خطے کی سلامتی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے لہذا دنیا کو امریکی پروپیکنڈے کے فریب میں نہیں آنا چاہیے۔
انہوں نے فلسطین کے لیے ایران کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری اسلامی دنیا کی توجہ مسئلہ فلسطین اور غزہ پر مرکوز ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران مختلف طریقوں سے منجملہ برکس، ای سی او، شنگھائی اور اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر مسئلہ فلسطین کو آگے بڑھائے گا اور اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔