غزہ کی عزت بڑھی لیکن امریکا وائٹ ہاؤس میں محبوس ہوگیا / جنرل سلامی
ایران // سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ غزہ کی عزت بڑھ گئی اور وہ وسیع تر ہوکر ایک دنیا کے برابر ہوگیا لیکن امریکی حکام چھوٹے ہوگئے، ان کے لئے کہیں سانس لینے کی جگہ نہیں بچی اور وہ وائٹ ہاؤس میں محبوس ہوکے رہ گئے ۔
سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے پیر کو نورالرضا کنوینشن سینٹر میں ایک خصوصی سیمینار سے خطاب میں کہا کہ غزہ کے عوام کے مقابلے میں صیہونی شکست کھاچکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ غزہ کے عوام پر شدید ترین بمباری ہورہی ہےاور صیہونی غزہ کے مظلوم عوام، نوزائیدہ اور معصوم بچوں پر غلبہ پاکر کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
جنرل سلامی نے کہا کہ صیہونی فوجی غزہ میں منتشر ہوگئےہیں اور انھوں نے خود کو مسلمان فلسطینی مجاہدین کی دسترسی میں دے دیا ہے اور ان کے کم سے کم 15 ٹینک نیز متعدد فوجی گاڑیاں تباہ ہورہی ہیں اور بہت سے اسرائیلی فوجی ہلاک ہورہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صیہونیوں کی اخلاقی میدان میں شکست ہوئی، سیاست میں وہ گوشہ نشین ہوگئے اور احمقانہ جنگی حکمت عملی پر عمل کررہے ہیں۔
سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ صیہونی اپنی غلطیوں کی تکرار کررہے ہیں اور ان کی غلطیوں میں ہی ان کا زوال اور خاتمہ ہے۔
جنرل حسین سلامی نے کہا کہ فلسطین کے مومن عوام کی استقامت اور پائیداری کے مقابلے میں دشمن شکست کھاچکا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ فلسطین کی عزت بڑھی ہے، غزہ وسیع تر ہوکر ایک دنیا کے برابر ہوگیا اور امریکی دنیا میں سکڑ کر چھوٹے ہوگئے اور ان کے لئے سانس لینے کی جگہ نہیں رہی ۔
جنرل حسین سلامی نے کہا کہ امریکی حکام کے لئے حتی اپنے ملک کے اندر سانس لینے کی جگہ نہیں رہی اور وہ اپنے گھروں میں محبوس ہوجانے پر مجبور ہوگئے۔
انھوں نے کہا کہ دنیا بدل رہی ہے اور اسلام وسیع تر ہورہا ہے اور جنگ میں فلسطینیوں کی کامیابی یقینی ہے۔