Download (5) 75

20نومبر سے شہروں قصبوں میں مسجدوں کے لئے بالن فراہم کیاجائیگا

20نومبر سے شہروں قصبوں میں مسجدوں کے لئے بالن فراہم کیاجائیگا
45سے 50ہزا رکی ضرور ت25ہزار کوئیٹل دستیاب دو مرحلوں میں بالن فراہم کیاجائیگا/ محکمہ جنگلات

سرینگر // 20نومبرسے شہروں اور قصبوں کی مسجدوں کو بالن فراہم کرنے کے امکانات تاہم رواں بر س کے دوران محکمہ جنگلات کومناسب مقدار میں بالن دستیاب نہیں اور مسجدوں کوپہلے مرحلے پرپچاس فیصد بالن فراہم کیاجائیگا اور محکمہ جنگلات کے سینئرافسر نے کہاکہ رواں جھاڑے کے موسم میں مسجدوں کو دو بار بالن فراہم کیاجائیگا حالانکہ محکمہ جنگلات کے پا س25ہزار کوئیٹل بالن دستیاب ہے اور جومسجدوں کوفراہم کیاجائیگا ۔اے وادی کشمیر کے بڑے شہروں قصبوں میں درجہ حرارت کی کمی کے بعد سردی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے او رعوامی حلقوں نے مسجدوں کو بالن فراہم کرنے کامطالبہ کیاجسکے بعد محکمہ جنگلات نے اقدامات اٹھاتے ہوئے بیس نومبر سے مسجدوں کوبالن فراہم کرنے کافیصلہ کیاہے تاہم محکمہ جنگلات کے پاس مناسب مقدار میں بالن دستیاب نہیں ہے۔ محکمہ جنگلات کے ایک سینئرافسر کے مطابق جھاڑے کے موسم میں مسجدوں کو 45-50ہزار کوئیٹل کے بالن کی ضرورت ہے ۔فی الحال محکمہ کے پاس 25ہزار کوئیٹل بالن دستیاب ہے او رجنگلوں سے بالن نکالنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہے اورامید کرتے ہیں دسمبر کے وسطہ تک مزید25ہزار کوئیٹل بالن دستیاب کیاجائیگا۔ انہوںنے کہادو مرحلوں میں مسجدوں کو بالن فراہم کیاجائیگا جن مسجدوں کوبیس کوئیٹل سے زیادہ بالن فراہم کیاجاتاہے انہیں پہلے مرحلے پردس کوئیٹل کااور بعد میںدس کوئٹل فراہم کئے جائیگے تاہم جن مسجدوں کوپانچ سے دس کوئیٹل بالن فراہم کیاجاتاہے انہیں بیک وقت بالن فراہم کیاجائیگا۔ادھرعوامی حلقوںنے محکمہ جنگلات کی اس بات کی حیرانگی کی اظہارکیامسجدوں کوبالن فراہم کیاجاتا تھااور بیک وقت بالن فراہم کرنے کی کارروائی انجام دی جارہی تھی اب ایساکیاہوا کہ محکمہ جنگلات کے پاس بالن کی کمی ہوگئی اور مسجدوں کودو بار مسجدوں کو بالن فراہم کیاجائیگا۔عوامی حلقوں کے مطابق موسم ساز گار رہنے کی ضمانت نہیں دی جاسکتی ہے کب وقت برفباری ہوسکتی ہے اور پھرجنگلوں سے بالن نکالنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے ۔عوامی حلقوں نے چیف کنزرویٹرکشمیرسے مطالبہ کیاکہ مسجدوں کوبیک وقت بالن فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں