Download (5) 91

غزہ میں غاصب صہیونی حکومت کا ظلم جاری حکومتی پابندیاں جزبات کو دبا نہیں سکتے آغا حسن

غزہ میں غاصب صہیونی حکومت کا ظلم جاری حکومتی پابندیاں جزبات کو دبا نہیں سکتے آغا حسن

بڈگام // جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدرحجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نےمرکزی امام بارگاہ بڈگام میں جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے صہیونی غاصب کی سفاکاریوں اور بہیمانہ کاروائیوں پر کی مذمت کرتے ہوئے کہاغاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر جاری وحشیانہ مظالم پر جہاں دنیا بھر میں غم و غصہ ہے وہیں کشمیر سے بھی اس ناجائز حکومت کے خلاف مسلسل آوازیں بلند ہو رہی ہیں،لیکن ہمیشہ کی طرح آج بھی ریاستی ایڈمنسٹریشن نے جمعہ کے بعد مظاہرین کو اجتجاج کرنے سے روکا۔ آغا صاحب نے کہا اس قدغن سے ہمارے جزبات ٹھنڈے نہیں ہونگے بلکہ مظلومین کےحق کے لئے اپنی آواز بلند کرنا اور غزہ میں ہو رہے ظلم و ستم اور اور ان وحشیانہ حملوں کے خلا ف آواز بلند کرنا ہمارا ایمانی فریضہ ہے احتجاجیوں نے امام بارگاہ میں ہی مظاہرے کرتے ہوئےجنگ بندی کا مطالبہ کیا وہی انجمن سے زیر انتظام دیگر جمعہ مراکز پر بھی حکومتی قدغنوں کے باوجود جمعہ مراکزپر ہی نمازیوں نے اسرائیل کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کیا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں