170738918 45

غزہ کے لیے ایرانی عوام کی نقد امداد 900 ارب ریال سے تجاوز کر گئی / ہلال احمر کے سربراہ

غزہ کے لیے ایرانی عوام کی نقد امداد 900 ارب ریال سے تجاوز کر گئی / ہلال احمر کے سربراہ

ایران // ہلال احمر وولنٹیر ونگ کے سربراہ نے بتایا ہے کہ ہلال احمر سوسائٹی کی انسانی ہمدردی مہم میں، ایرانیوں کی جانب سے فلسطین کے مظلوم عوام کو دی جانے والی نقد امداد کی رقم 900 بلین ریال سے تجاوز کر گئی ہے۔

ہلال احمر کے وولنٹیر ونگ کے سربراہ واحد سلیمی نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام کے لیے ہلال احمر کے بینک اکاونٹس میں نقد امداد جمع کرنے کی فلاحی مہم 9 اکتوبر سے شروع ہوئی ہے۔

سلیمی کے مطابق، 9 اکتوبر سے 14 نومبر تک اس مہم میں ایرانیوں کی جانب سے ہلال احمر سوسائٹی کے بینک اکاونٹس میں 906 بلین ریال سے زیادہ رقم جمع کرائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں