170737886 49

الشفا اسپتال میں کوئی بھی صیہونی قیدی نہیں ملا / اسرائيل کا بڑا جھوٹ برملا

الشفا اسپتال میں کوئی بھی صیہونی قیدی نہیں ملا / اسرائيل کا بڑا جھوٹ برملا

غزہ ک //صیہونی فوج کے ریڈیو نے غزہ کے الشفا اسپتال پر حملے کے تعلق سے انکشاف کیا ہے کہ اس اسپتال میں کسی بھی صیہونی جنگی قیدی کی موجودگی کی کوئی خبر نہیں ہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ منجملہ صیہونی فوج کے ریڈیو اور چینل 13 نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے الشفا اسپتال میں تلاشی جاری ہے اور یہاں کسی بھی صیہونی جنگی قیدی کی موجودگی کی کوئی خبر نہیں ہے۔

العربی ٹی وی چینل نے بھی تل ابیب کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یہ جنگ غزہ کے آغاز سے اب تک کی اسرائيلی حکومت کی سب سے بڑی انٹیلیجنس شکست ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے جنگ غزہ کے آغاز سے ہی یہ پروپیگنڈہ کیا ہے کہ حماس کے لیڈران الشفا اسپتال کے انڈرگراؤنڈ میں ہیں ۔

اس ٹی وی چینل کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ اسرائیلی یہ پروپیگنڈہ بھی کررہے تھے کہ صیہونی جنگی قیدی بھی الشفا اسپتال میں ہیں اور دو دن قبل بھی ایک اسرائيلی عہدیدار نے روزنامہ وال اسٹریٹ جرنل سے انٹرویو میں دعوی کیا تھا کہ صیہونی جنگی قیدی الشفا اسپتال میں ہوسکتے ہیں لیکن اب اسرائیلی ذرائع ابلاغ صیہونی فوج میں اپنے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دے رہے ہیں کہ اس اسپتال میں اسرائیلی جنگی قیدیوں کی موجودگی کی کوئی علامت نہیں ہے۔

اس نامہ نگار کا کہنا ہے کہ الشفا اسپتال میں تلاشی جاری ہے اور اس وقت تک اسپتال کے اندر کسی سرنگ کے ملنے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

صرف اسرائيلی نامہ نگاروں نے دعوی کیا ہے کہ اسپتال میں اسلحے ملے ہیں لیکن یہ نہیں معلوم ہوسکا ہے کہ یہ اسلحے کس نوعیت کے ہیں۔ ممکن ہے کہ یہ اسلحے ذاتی نوعیت کے ہوں جو عام طور پر دنیا بھر میں اسپتالوں کے محافظین کے پاس ہوتے ہیں۔

اس نامہ نگار نے کہا کہ سرنگوں کا وہ وسیع جال جس کی اسرائیلی فوج بات کیا کرتی تھی، کم سے کم اب تک نہیں ملا ہے ۔ یہ اس جںگ کے آغاز سے اب تک کی اسرائیل کی سب سے بڑی انٹیلیجنس شکست ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں