Images 116

دنیا میں مشہور کشمیری زعفران کے پھولوں کی چنائی جوبن پر گزشتہ سال کے مقابلے میں کچھ مقامات پر50فصل کااضافہ

دنیا میں مشہور کشمیری زعفران کے پھولوں کی چنائی جوبن پر گزشتہ سال کے مقابلے میں کچھ مقامات پر50فصل کااضافہ

جن لوگوں نے متعلقہ محکمے پر تکیہ نہیں رکھا از کود محنت کی انہیں کافی فائدہ پہنچا /مقامی کسان

سری نگر // دنیا میں مشہور کشمیری زعفران کے لئے مشہورجنوبی کشمیر کے زعفرانی علاقہ پانپور تحصیل اور باقی ملحقہ علاقوں میں ان دنوں زعفران کے پھولوں کی چنائی جوبن پر ہے جسکی وجہ سیپانپور سے لتہ پورہ تک سرینگر جموں شاہراہ پر بیرون وادی سے آئے ہوئے سیاح یہاں ان مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ تاہم کچھ کسانوں کا ماننا ہے کہ انہوں نے از خود محنت کی اور اس کا سلہ مل ہے ۔ جنوبی کشمیر کے پانپور ،لتہ پورہ،چند ہارہ،سمیت دیگر مقامات سرینگر جموں شاہراہ کے دائیں اور بائیں اکثر اراضی پر زعفران کے پھولوں نے اس سارے علاقے کو مہکایا ہے جبکہ صبح سویرے سے ہی یہاں کسان بچوں اور خواتین سمیت پھولوں کی چنائی کرتے ہیں ۔ان خوبصورت اور دلکش مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لئے وادی آرہے سیاح بھی لطف اندوز ہو کر یہاں کسانوںاور پھولوں سے بھری زمین کے ساتھ تصاویر کھینچ رہے ہیں ۔ اگر چہ زعفران کی پیداوار کے اضافے یا کمی پر مقامی لوگوں میں اختلاف پایا جا رہا ہے تاہم جن کسانوں نے اس صنعت کے ساتھ وفا کر کے دن رات اپنے بل بولتے پر کام کیا ہے ان کا ماننا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بدولت یہاںپیداوار میں50فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے متعلقہ محکمے کے سکیموں پا فائدے پر نظر نہیں رکھا ہے بلکہ ہم نے از خود محنت کی زعفرانی اراضی پر کافی پیسہ خرچ کیا ہے اور اس وقت ہم خوش ہیں کہ ہمیں فائدہ ملا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہم اس اراضی کا کھاتے ہیں یہ ہمارا روز گار ہے ہمیں اس کو بچانے کے لئے از خودکھڑا ہونا چاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر سرکار بھی مدد کرے گا بہتر ہوتا ہے ۔انہوں نے بھی متعلقہ محکمے کے خلاف برہمی کا اظہار کیا ہے کہ سرکار موٹی رقم صنعت کے لئے دی ہے لیکن اس کا فائدہ عام کسانوں کو نہیں ،ملا ہے۔تاہم کچھ کسانوں کا ماننا ہے کہ انہوں اس صنعت کے لئے کافی سہولیات کی ضروریات کی ضروت ہے جو ہمارے پاس نہیں ہے جس میں خاص کر سنچائی کے لئے پانی جو ہمیں نہیں ہے ۔انہوں نے بھی بتایا سنچائی کے لئے جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں وہ بیچ میں ہی دم توڑ گئے ہیں ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان دنوں سیاحوں کے علاوہ مقامی اور نیشنل پرنٹ میڈیا بھی پانپور کے زعفران پر خصوصی سٹوریز کر رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں